جموں//
جموںکشمیر میں جاری سردیوں کے پیش نظرجموں کے گرمائی زون کے اسکولوں میں سرمائی تعطیلات میں ایک بار پھر توسیع کی گئی ہے ۔
حکام کے مطابق ان تعطیلات میں۱۲جنوری تک توسیع کی گئی ہے تاہم تدریسی عملہ۸جنوری سے ہی ڈیوٹی پر حاضر ہوگا اور سکولوں کے سربراہان اس دوران دسویں اور بارہویں جماعت کے لئے آن لائن کلاسوں کے اہتمام کو یقینی بنائیں گے ۔
ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں کی طرف سے ہفتے کے روز جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا’’نا ساز گار موسمی صورتحال کے پیش نظر جموں کے گرمائی زون کے تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں کیلئے اعلان شدہ سرمائی تعطیلات میں ۱۲جنوری تک مزید توسیع کی جا رہی ہے‘‘۔
حکمنامے میں کہا گیا’’تاہم تدریسی عملہ۸ جنوری سے ہی ڈیوٹی پر حاضر ہوں گے اور تمام سکولوں کے سربراہان اس دوران دسویں اور بارہویں جماعت کے لئے آن لائن کلاسوں کے اہتمام کو یقینی بنائیں گے ‘‘۔
آرڈر میں مزید کہا گیا کہ اس سلسلے میں کی جانی والی کسی بھی کوتاہی کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور تحت قانون کارروائی کی جائے گی۔
قبل ازیں حکام نے ان تعطیلات کو۶جنوری تک توسیع کی تھی۔