پیر, جون 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

میڈیکل اسقاط حمل کٹس کی غیر قانونی درآمد کی کوشش ناکام

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-07
in مقامی خبریں
A A
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کابینہ میں توسیع نہ کرنے پر وحید پرہ نے عمر عبداللہ کو تنقید کا نشانہ بنایا

سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی وقت کی اہم ضرورت:میر

سرینگر///
جموں و کشمیر کے ڈرگ کنٹرول ڈپارٹمنٹ اور ایکسائز حکام نے ہفتہ کے روز سرینگر ہوائی اڈے پر میڈیکل اسقاط حمل کٹس کی غیر قانونی درآمد کو ناکام بنا دیا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ اہم انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ڈرگ کنٹرول ڈپارٹمنٹ اور اسٹیٹ ٹیکس ڈپارٹمنٹ سینٹرل انفورسمنٹ سرینگر (ائیرپورٹ) کی ایک مشترکہ ٹیم نے سرینگر ہوائی اڈے کی کارگو بلڈنگ میں غیر قانونی اسقاط حمل کٹس کی ایک کھیپ کو کامیابی سے روکا۔
عہدیداروں نے کہا کہ مخصوص معلومات کی بنیاد پر عہدیداروں کی ایک مشترکہ ٹیم نے ہوائی اڈے پر پہنچنے والے پارسلوں کا مکمل معائنہ کیا۔ ان کی نگرانی کا فائدہ اس وقت ہوا جب انہوں نے ایک مشکوک پیکٹ کی نشاندہی کی، جس میں اسقاط حمل کی کٹس موجود تھیں، جن کی قیمت کا تخمینہ ۳ لاکھ روپے سے زیادہ لگایا گیا تھا۔
ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ اس کھیپ کو فوری طور پر ضبط کر لیا گیا ہے اور اسے محفوظ بنا لیا گیا ہے۔
ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر، کشمیر نگہت جبین شاہ نے کہا’’اس بروقت مداخلت نے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے اندر ان حساس ادویات کی غیر قانونی گردش کو روک دیا ہے‘‘۔
اسقاط حمل کٹس نسخے والی ادویات ہیں جن کے محفوظ اور ذمہ دارانہ استعمال کیلئے خصوصی طبی نگرانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان ادویات کے غیر مجاز قبضے اور فروخت سے خواتین کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہوتے ہیں اور قائم شدہ طبی پروٹوکولز کو نقصان پہنچتا ہے۔
ضبط کی گئی کھیپ کی فی الحال تحقیقات کی جا رہی ہے، اور بھیجنے والے اور مطلوبہ وصول کنندہ کی شناخت کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ۱۹۴۰ کی دفعات کے مطابق اس میں ملوث تمام فریقوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔
نگہت شاہ نے مزید کہا ’’یہ آپریشن منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ کے خطرات سے صحت عامہ کے تحفظ کے لئے ڈرگ کنٹرول ڈپارٹمنٹ اور ایکسائز ڈپارٹمنٹ کے درمیان موثر تعاون کو اجاگر کرتا ہے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ملک کو جموں کشمیر پر فخر ہے‘…وزیر اعظم کی قیادت میں چار برسوں میں یو ٹی نے جامع ترقی حاصل کی ہے‘

Next Post

جموں کے سکولوں کی سرمائی تعطیلات میں مزید توسیع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پی ڈی پی کے محبوس لیڈر وحید پراکی ضمانت کا ہائی کا فیصلہ محفوظ
مقامی خبریں

کابینہ میں توسیع نہ کرنے پر وحید پرہ نے عمر عبداللہ کو تنقید کا نشانہ بنایا

2025-06-15
کانگریس کا جموںکشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کا مطالبہ
مقامی خبریں

سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی وقت کی اہم ضرورت:میر

2025-06-15
بانڈی پورہ میںسینئر علیحدگی پسند لیڈر سمیت ۱۱پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد
مقامی خبریں

جموں:مویشی اسمگلر سمیت دو افراد پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد

2025-06-15
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
مقامی خبریں

اودھم پور سڑک حادثے میں دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

2025-06-14
مقامی خبریں

اودھم پور میں افیون کی کاشت تباہ، ملزم گرفتار:پولیس

2025-06-14
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

بڈگام میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-06-13
جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ
مقامی خبریں

اودھم پور میں منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج:پولیس

2025-06-13
کشمیر میں تین ماہ طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے
مقامی خبریں

جموں وکشمیر میں گرمی کی لہر محکمہ تعلیم نے گائیڈ لائنز جاری کیں

2025-06-13
Next Post

جموں کے سکولوں کی سرمائی تعطیلات میں مزید توسیع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.