جمعہ, جون 20, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

شوپیاںجھڑپ:لشکر طیبہ کا مقامی ملی ٹنٹ ہلاک، کئی حملوں میں ملوث تھا:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-05
in تازہ تریں
A A
بجبہاڑہ میں مختصر تصادم میں ۲ مقامی جنگجو ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۵جنوری

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے چوٹی گام علاقے میں جمعہ کی علی الصبح شروع ہونے و الی جھڑپ لشکر طیبہ سے وابستہ ایک مقامی ملی ٹنٹ کی ہلاکت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

متعلقہ

عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے

فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر کا آپریشنل تیاریوں کا جائزہ

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق جنگجو ایک فوجی جوان اور دو غیر مقامی مزدوروں کی ہلاکت کے علاوہ کئی حملوں میں ملوث تھا۔انہوں نے کہا کہ جائے انکاﺅنٹر سے اسلحہ و گولہ بارود بھی بر آمد کیا گیا۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شوپیاں کے چوٹی گام علاقے میں جمعہ کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم آرائی کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ ایک دہشت گرد مارا گیا۔

ترجمان نے اس انکاﺅنٹر کے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا”جنگجوﺅں کے چھپنے کے متعلق ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پولیس، فوج کی 34 آر آر اور سی آر پی ایف کی 178 بٹالین کی ایک مشترکہ پارٹی نے شوپیاں کے چوٹی گام کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا“۔

پولیس ترجمان نے کہا”جوں ہی ایک تلاشی پارٹی ایک مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے دہشت گرد نے اس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا“۔

ان کا کہنا تھا”اس انکاﺅنٹر کے دوران ایک دہشت گرد کو مارا گیا جس کی لاش کو جائے انکاﺅنٹر سے باز یاب کیا گیا جس کی شناخت بلال احمد بٹ ساکن چک چھولان کے بطور ہوئی ہے جو لشکر طیبہ کے ساتھ وابستہ تھا“۔

بیان میں کہا گیا”بلا ل احمد بٹ کئی دہشت گردانہ جرائم کیسوں میں ملوث تھا جن میں ایک مقامی فوجی جوان عمر فیاض ساکن کولگام کی ہلاکت اور غیر مقامی مزدوروں پر گرینیڈ حملہ کرنے ،جس کے نتیجے میں دو غیر مقامی مزدور ہلاک ہوئے تھے ، میں شامل ہے “۔

انہوں نے کہا”بلال احمد ایک کشمیری پنڈت سنیل کمار بٹ کی ہلاکت اور دوسرے پریتمبر ناتھ کو زخمی کرنے میں بھی ملوث تھا جو دونوں چوٹی گام شوپیاں کے رہائشی تھے علاوہ ازیں وہ بال کرشن عرف سونو ساکن چوٹی گام پر حملہ کرنے میں بھی ملوث تھا“۔

ترجمان نے کہا”جاںبحق دہشت گرد مقامی نوجوانوں کو دہشت گرد تنظیموں میں شمولیت کرنے کے لئے اکسانے میں ملوث تھا اور اس نے 12 نوجوانوں کو بندوق اٹھانے کی ترغیب دی تھی“۔

پولیس ترجمان نے کہا”علاوہ ازیں وہ ایک گرفتار شدہ دہشت گرد کو ہلاک کرنے میں بھی ملوث تھا جو سال 2022 میں نوگام میں تلاشی آپریشن کے دوران ایک تلاشی پارٹی کی قیادت کر رہا تھا“۔

ان کا کہنا تھا کہ جائے انکاﺅنٹر سے قابل اعتراض مواد کے علاوہ اسلحہ وگولہ بارود جس میں ایک اے کے سیریز رائفل اور دو میگزین شامل ہیں، کو بر آمد کیا گیا۔

پولیس بیان میں کہا گیا کہ بر آمد شدہ تمام مواد کو مزید تفتیش اور دیگر دہشت گردی کے جرائم میں ملوث ہونے کی تحقیقات کے لئے کیس ریکارڈ میں لے لیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس سلسلے میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری

Next Post

کشمیر میں سب کچھ مہنگا ہے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے
تازہ تریں

عمر عبداللہ وندے بھارت ٹرین سے کٹرا رپہنچ گئے

2025-06-20
فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر کا آپریشنل تیاریوں کا جائزہ
تازہ تریں

فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر کا آپریشنل تیاریوں کا جائزہ

2025-06-20
پی ڈی پی کے محبوس لیڈر وحید پراکی ضمانت کا ہائی کا فیصلہ محفوظ
تازہ تریں

ریزرویشن پالیسی:چھ ماہ گذر گئے ، طلبا مایوس ہیں:پرہ

2025-06-20
کشمیر میں شبانہ بارشیں، گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر نقطہ انجماد سے نیچے درج
تازہ تریں

جموں و کشمیر میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسمی صورتحال دگرگوں رہنے کا امکان

2025-06-19
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
تازہ تریں

اننت ناگ:منشیات فروشوں کی۴۰لاکھ روپے مالیت کی جائیداد ضبط

2025-06-19
خراب موسمی حالات کے پیش نظر امر ناتھ یاترا عارضی طور معطل
تازہ تریں

شری امرناتھ یاترا کے راستے یکم جولائی سے ’نو فلائنگ زون‘قرار

2025-06-18
کشمیر کی سیاحت کو حمایت کرنا ہماری ذمہ داری ہے : سکریٹری آئی اے ٹی او
تازہ تریں

کشمیر کی سیاحت کو حمایت کرنا ہماری ذمہ داری ہے : سکریٹری آئی اے ٹی او

2025-06-18
’دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنا اولین ترجیح‘
اہم ترین

’دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنا اولین ترجیح‘

2025-06-17
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

کشمیر میں سب کچھ مہنگا ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.