ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ایران:دھماکوں میں۱۰۳ ہلاک۔۔۔دھماکے سابق جنرل قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کی تقریب پر ان کے مزار پر ہوئے

ایران نے دھماکوں کو دہشت گردی قرار دیا‘ تاحال کسی نے ذمہ داری نہیں لی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-01-04
in اہم ترین
A A
ایران:دھماکوں میں۱۰۳ ہلاک۔۔۔دھماکے سابق جنرل قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کی تقریب پر ان کے مزار پر ہوئے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر///
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق کرمان میں سابق جنرل قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کی تقریب میں دو دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم ۱۰۳؍ افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق جنوبی شہر کرمان کے علاقے گولزار شہدائے جانے والے راستے میں صاحب الزمان مسجد کے قریب دونوں دھماکے ہوئے۔
کرمان کے نائب گورنر کا کہنا ہے کہ ’یہ ایک دہشت گردی کا حملہ تھا۔‘
جائے وقوعہ کی ویڈیوز میں سڑک پر لاشیں اور ایمبولینسوں کی نقل و حرکت دیکھی جاسکتی ہے۔
دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروہ نے تسلیم نہیں کی ہے۔ گذشتہ برسوں کے دوران عرب علیحدگی پسند گروہوں، نام نہاد دولت اسلامیہ اور سنی جہادی تنظیموں نے ایرانی سکیورٹی فورسز اور مزاروں پر حملوں کی ذمہ داریاں قبول کی تھیں۔
یاد رہے کہ جنوری۲۰۲۰ میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو عراق میں امریکی افواج کے فضائی حملے میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر۶۲سالہ قاسم سلیمانی کو بغداد کے ہوائی اڈے پر ان کی کار پر ایک فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ ان کے ہمراہ کار میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کے عراقی کمانڈر بھی موجود تھے۔
بدھ کے دھماکے ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں کہ جب ایران کے حمایت یافتہ گروہ حماس کے ایک رہنما لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے میں ہلاک ہوئے ہیں۔
ایرانی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی مدد کے لیے بھیجے گئے کم از کم ایک امدادی کارکن کی دوسرے دھماکے میں ہلاکت ہوئی جو اس سے قبل پہلے دھماکے کے بعد جائے وقوعہ کی طرف گئے تھے۔
بی بی سی فارسی کے مطابق کرمان میڈیکل ایمرجنسی سینٹر کے سربراہ شہاب صالحی نے کہا کہ یہ ’دو بم دھماکے‘ تھے۔ جبکہ کرمان کے میئر سعید شیرباف کا کہنا ہے کہ دونوں دھماکے ۱۰ منٹ‘ کے وقفے سے ہوئے۔
خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق بم دو تھیلوں میں رکھے گئے تھے اور ریموٹ سے دھماکہ کیا گیا۔
حکام نے فوری طور پر اس جگہ پر موجود لوگوں سے کہا کہ وہ جلد از جلد جگہ کو خالی کر دیں۔ سکیورٹی حکام صورتحال کا جائزہ لیکر تحقیقات کر رہے ہیں۔
ہلال احمر کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ’اس دھماکے کی آواز خوفناک تھی اور انھیں تقریب میں بھیڑ بہت زیادہ ہونے اور سڑکیں بلاک ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہیں۔‘
ایران کے سرکاری ٹی وی نیوز چینل نے تقریب کی تصاویر دکھائیں ہیں جن میں لوگ خوفزدہ دکھائی دے رہے تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آزادی کے بعد پہلی بار کیرن کے دو گاؤں میں بجلی پہنچ گئی

Next Post

بانہال اور کھاری سیکشن کے درمیان ریلوے ٹریک کا دوسرا معائنہ بھی مکمل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
جموں و کشمیر میں ملک کی سب سے لمبی ریل سرنگ ۷۵ء۱۲کلومیٹر کا ۶۰ فیصد کام مکمل ہو ا:حکام

بانہال اور کھاری سیکشن کے درمیان ریلوے ٹریک کا دوسرا معائنہ بھی مکمل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.