واشنگٹن//
امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اٹلی کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔
امریکہ وزارت خارجہ کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق ملاقات میں بلنکن اور تاجانی نے غزّہ میں انسانی بحران اور حماس اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں کے فوری خاتمے کے موضوعات پر بات چیت کی ہے۔
وزراء نے 24 فروری 2022 سے جاری روس۔یوکرین جنگ میں یوکرین کے ساتھ بھرپور تعاون کا بھی اعادہ کیا ہے۔
دونوں وزراء نے 2024 میں اٹلی کی جی۔7 ٹرم چیئرمین شپ کے دوران عالمی مسائل پر غور کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا اور کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملے گلوبل مفادات کے لئے خطرہ تشکیل دے رہے ہیں۔
بلنکن اور تاجانی نے ہیٹی کی سکیورٹی صورتحال کے استحکام اور جمہوری عمل کی طرف واپسی کے لئے ضروری شرائط کی تکمیل کی خاطر ملک میں کثیر الملل سکیورٹی تعاون مشن کی اہمیت کا بھی ذکر کیا ہے۔