کولمبو//سری لنکا نے زمبابوے کے خلاف 6 جنوری سے شروع ہونے والی گھریلو ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیے اپنی ابتدائی ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔
گزشتہ اگست میں لنکا پریمیئر لیگ میں انجری کا شکار ہونے کے بعد ٹیم سے باہر ہونے والے اسپن بولنگ آل راؤنڈر وینندو ہسرنگا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ہسرنگا انجری کے باعث ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔
ہسرنگا کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بھی مقرر کیا گیا ہے جبکہ چارتھ اسالنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نائب کپتان کے کردار میں ہوں گے۔ ون ڈے ٹیم کی قیادت کوسل مینڈس کریں گے۔ یہاں بھی اسلانکا نائب کپتان ہوں گے۔
سری لنکا زمبابوے کی تین ون ڈے میچز کی میزبانی کرے گا جس کے بعد جنوری میں اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے حتمی اسکواڈ کا انتخاب ابتدائی فہرست سے کیا جائے گا۔
سری لنکا کا ابتدائی ون ڈے اسکواڈ: کوسل مینڈس (کپتان)، چارتھ اسالنکا (نائب کپتان)، پاتھم نسانکا، اویشکا فرنینڈو، سدیرا سماراویکراما، سہان آراچیگے، نووانیڈو فرنینڈو، داسن شناکا، کامندو مینڈس، چمیکا کرونارتنے، جینتھ لیانگے، وانندو ہسرنگا، مہیش تھیکشنا، دلشان مدوشنکا، دشمنتھا چمیرا، ڈونتھ ویلالیز، پرمود مدوشن، اسیتھا فرنینڈو، اکیلا دھننجے، جیفری وینڈرسے، چمیکا گناسیکرا۔
ابتدائی ٹی20 اسکواڈ:
وینندو ہسرنگا (کپتان)، چارتھ اسالنکا (نائب کپتان)، پاتھم نسانکا، کوسل مینڈس، سدیرا سماراویکراما، داسن شناکا، اینجلو میتھیوز، دھننجے ڈی سلوا، مہیش تھیکشنا، کوسل زینتھ پریرا، بھانوکا راجا پکسے، کاکامنڈو مینڈس، ڈونتھ ویللاگے، اکیلا دھننجئے، جیفری وانڈرسے، چمیکا کرونا رتنے، دشمنتھا چمیرا، دلشان مدوشنکا، بنورا فرنینڈو، نووان تھشارا، پرمود مدوشن، متھیشا پاتھیرانا۔