اسلام آباد//پاکستان کے سوئنگ کے بادشاہ اور عظیم کرکٹ کھلاڑی وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرنے کے بجائے آسٹریلین ٹیم کو ترجیح دی یہ تبصرہ وسیم اکرم نے حال ہی میں انڈین اسپورٹس ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا جہاں انہوں نے صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیا بابراعظم اور وراٹ کوہلی میں سے کسی ایک کو انتخاب کرنے کے سوال پر وسیم اکرم نے وراٹ کوہلی کا انتخاب کیا، انہوں نے کہا بابر اعظم صحیح ٹریک پر جارہے ہیں لیکن کوہلی نے اپنی تاریخ میں سنہری حروف میں اپنا نام لکھوایا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں وسیم اکرم نے کہا کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ پاکستانی ٹیم کے بجائے آسٹریلیا کی کوچنگ کرنے کو ترجیح دیں گے۔
انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کی کوچنگ فیملی کی وجہ سے نہیں بلکہ کم پریشر کی وجہ سے کریں گے تاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں اچھے طریقے سے نبھا سکیں۔
انڈین پریمئم لیگ (آئی پی ایل) اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کے سوال پر وسیم اکرم نے کہا کہ انہوں نے دونوں لیگز کے لیے کام کیا ہے، دونوں لیگز کا ایک دوسرے سے کوئی موازنہ نہیں ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ آئی پی ایل بہت بڑی لیگ ہے اور اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ پی ایس ایل بھی پاکستان میں بہت بڑی لیگ ہے، یہ پاکستان کا منی آئی پی ایل ہے۔