جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پونچھ: حملہ آوروں کی تلاش کیلئے۱۵مقامات پر بیک وقت تلاشی آپریشن شروع

علاقے میں فوجی کی اضافی کمک بھیج دی گئی‘ آر آر کے بریگیڈیر کو منسلک کیا گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-26
in اہم ترین
A A
راجوری میں دہشت گردوں کی تلاش جاری، پونچھ میں اضافی فورسز تعینات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

جموں//
پونچھ کے بفلیاز میں مفرور ملی ٹینٹوں کو تلاش کرنے کی خاطر۱۴سے۱۵ مقامات پر بیک وقت تلاشی آپریشن جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے متعدد جنگلی علاقوں کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق پونچھ کے بفلیاز میں سیکورٹی فورسز پر حملے کے بعد پیرکو پانچویں روز بھی جنگلی علاقوں میں تلاشی آپریشن جاری رہا۔
ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے۱۴سے۱۵مقامات پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے تاکہ ملی ٹینٹوں کو فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہ ہو سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بفلیاز کی طرف جانے والی شاہراوں کو بھی فوج نے بند کیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ مسلسل ہیلی کاپٹروں اور ڈرون کیمروں سے جنگلی علاقے کی نگرانی کی جارہی ہے۔
فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملی ٹینٹ جنگلی علاقے میں ہی چھپے بیٹھے ہیں جس کے پیش نظر علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔
دریں اثنا حملے کے بعد پونچھ ضلع میں سیکورٹی کے کڑی انتظامات کئے گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ضلع کی بعض سڑکوں پر ناکے لگا دئے گئے ہیں جہاں لوگوں کی جامہ تلاشی کے علاوہ کارڈ چیکنگ کی جاتی ہے اور ان کے موبائل بھی چیک کئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان ناکوں پر گاڑیوں کی بھی تلاشی کی جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تاریخی مغل روڈ پر بھی کئی ناکے لگا دئے گئے ہیں جہاں آنے جانی والی گاڑیوں کی تلاشی کی جاتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تین عام شہریوں کے ہلاکت کے سلسلے میں پولیس اسٹیشن سرنکوٹ میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر۳۸۴درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
فوج نے تحقیقات میں بھر پور تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق حکام نے راجوری اور پونچھ میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات کو معطل کیا ہے۔
اس دوران بفلیاز پونچھ میں تین عام شہریوں کی لاشیں پر اسرار حالت میں برآمد ہونے کے بعد محکمہ دفاع نے۱۳آر آر کے بریگیڈیر کو اٹیچ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ تحقیقات بڑے پیمانے پر جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق پونچھ کے بفلیاز میں تین عام شہریوں کی لاشیں پرا سرار حالت میں برآمد ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ اورجموں وکشمیر پولیس نے تحقیقات شروع کی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ۱۳آرآر کے بریگیڈیر کو تحقیقات مکمل ہونے تک اٹیچ کیا گیا ہے۔
بتادیں کہ دفاعی ترجمان نے ہفتے کی شام کو ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا ’’بفلیاز میں۲۱دسمبر کے واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز کی طرف سے تلاشی آپریشن جاری ہے۔ ‘‘
ترجمان نے مزید بتایا کہ علاقے میں تین لوگوں کی موت کے متعلق اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق:’’معاملہ زیر تحقیقات ہے، فوج تحقیقات میں بھر پور تعاون فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔‘‘
ادھر ذرائع کاکہنا ہے کہ علاقے میں تلاشی مہم کیلئے فوج کی مزید کمک بھیج دی گئی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’پیشہ ورانہ انداز میں کارروائی کرو‘…..تین شہریوں کی ہلاکت کے پس منظر میں آرمی چیف کی فوج کو ہدایت

Next Post

صوبائی کمشنرکا کشمیر میں موسم سرما کی تیاریوں کا جامع جائزہ 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

2025-07-10
پولیس سربراہ کا ریاسی اور رام بن میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
اہم ترین

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

2025-07-10
تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟
اہم ترین

تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟

2025-07-10
وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 

2025-07-10
دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا
اہم ترین

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

2025-07-09
جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں
اہم ترین

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

2025-07-09
’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

2025-07-09
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

’ موجودہ اسکولی اوقات کار حتمی نہیں ‘اسے بدلا جا سکتا ہے ‘

2025-07-09
Next Post
کشمیر میں ایک ہفتے کے اندر بجلی کی صورتحال بہتر کی جائے گی:بدھوری

صوبائی کمشنرکا کشمیر میں موسم سرما کی تیاریوں کا جامع جائزہ 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.