ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

ریٹائرڈ ایس ایس پی کی آخری رسومات ادا، نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں کی شرکت.

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-24 - Updated on 2023-12-25
in تازہ تریں
A A
ریٹائرڈ ایس ایس پی کی آخری رسومات ادا، نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں کی شرکت.
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/24دسمبر

شمالی ضلع بارہ مولہ کے گانٹھہ مولہ شیری علاقے میں ملی ٹینٹ حملے میں جاں بحق ہوئے ریٹائرڈ پولیس آفیسر کی آخری رسومات ادا کی گئی۔

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

معلوم ہواہے کہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور بعدازاں پر نم آنکھوں کے ساتھ ساتھ سابق ایس ایس پی کو سپرد لحد کیا گیا۔

اس موقع پر ڈی آئی جی شمالی کشمیر وویک گپتا اور ایس ایس پی آمود ناگپوری بھی موجود رہے ۔

اطلاعات کے مطابق بارہ مولہ کے گانٹھہ مولہ شیری علاقے میں ملی ٹینٹوں کے ہاتھوں مارے گئے ریٹائرڈ ایس ایس پی کی نماز جنازہ میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد چند ایک مقامی شہریوں نے بتایا کہ سابق ایس ایس پی محمد شفیع شریف النفس اور انسان دوست شخصیت کے مالک تھے ۔انہوں نے بتایا کہ وہ ہمیشہ غریبوں اورمفلوک الحال لوگوں کی خدمت میں پیش پیش رہتے تھے ۔ان کے مطابق پولیس محکمہ سے سبکدوشی کے بعد محمد شریف مقامی جامع مسجد میں بحیثیت موذن اپنی خدمات انجام دے رہے تھے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں جامع مسجد کی تعمیر میں سابق ایس ایس پی نے کلیدی کردا ر ادا کیا ۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جس نے بھی ایس ایس پی کا قتل کیا وہ انسانیت کا دشمن ہے کیونکہ مسجد شریف کے اندر حملہ کرنا اسلام اور شریعت کے خلاف ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

مقامی شہریوں کا کہنا تھا کہ قاتل نے ایک ایسا جرم کیا کہ جس سے انسان کی روح کانپ اٹھتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ ملوثین کو جلدازجلد انجام تک پہنچایا جائے گا ۔

دریں اثنا ڈی آئی جی شمالی کشمیر وویک گپتا، ایس ایس پی آمود ناگپوری کے علاوہ پولیس کے سینئر آفیسران نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور اہل خانہ سے ملاقی ہوئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر‘ جموں قومی شاہراہ پر رامسو میں سڑک ڈھہ جانے سے ٹریفک بند

Next Post

راجوری میں دہشت گردوں کی تلاش جاری، پونچھ میں اضافی فورسز تعینات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
راجوری میں دہشت گردوں کی تلاش جاری، پونچھ میں اضافی فورسز تعینات

راجوری میں دہشت گردوں کی تلاش جاری، پونچھ میں اضافی فورسز تعینات

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.