جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پونچھ میں تین افراد کی پر اسرار موت کی تحقیقات کی جائے:بخاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-24
in اہم ترین
A A
’اسمبلی انتخابات ۳۷۰ کی بحالی کے کھوکھلے نعرے پر نہیں لڑا جاسکتا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

سرینگر//
جموںکشمیر اپنی پارٹی کے صدر‘ سید محمد الطاف بخاری نے پونچھ بفلیاز علاقے میں جمعرات کی سہہ پہر کو فوج کی دو گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کرنے کی جگہ کے نزدیک تین افراد کی پر اسرار موت کے بارے میں تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
بخاری نے وزیر داخلہ امیت شاہ سے اس ضمن میں فوری طور تحقیقات کرانے کے لئے حکم صادر کرنے کی اپیل کی تاکہ حقائق کو سامنے لایا جا سکے ۔
ذرائع کے مطابق بفلیاز علاقے میں جمعہ کے روز تین افراد کو پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا جہاں جمعرات کو ملی ٹنٹوں کے گھات لگا کر حملے میں چار فوجی جوان جاں بحق جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے تھے ۔
متوفین کی شناخت محمد سفیر، ریاض حسین اور شوکت حسین کے بطور کی گئی ہے ۔تاہم فوج اور پولیس نے ان پر اسرار اموات کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے ۔
بخاری نے ہفتے کو’ایکس‘پر ایک طویل پوسٹ میں کہا’’میں سرنکوٹ پونچھ (ڈی کے جی) میں سیکورٹی فورسز پر دہشت گردانہ حملے کی بلا دریغ مذمت کرتا ہوں جس میں ہمارے پانچ فوجی جوانوں کی موت واقع ہوئی جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے جو زیر علاج ہیں لیکن جائے انکائونٹر کے نزدیک چار افراد کی پر اسرار طور موت واقع ہونے کی پریشان کن خبروں سے مجھے کافی صدمہ پہنچا‘‘۔
اپنی پارٹی کے صدر نے کہا’’میں ان بے گناہ شہریوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتا ہوں اور وزیر داخلہ امیت شاہ جی سے درخواست گذار ہوں کہ وہ فوری طور پر تحقیقات کا حکم صادر کریں تاکہ حقائق کو سامنے لا کران ہلاکتوں کے راز سے پردہ اٹھایا جا سکے اور ملوثین خواہ وہ پولیس ہو یا فوج، کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکے ‘‘۔
بخاری نے اس پوسٹ میں مزید کہا’’مجھے مقامی لوگوں کی وائرل ہونے والی ان تصاویر کو دیکھ کر شرم محسوس ہو رہی ہے جن میں شہریوں کو بے رحمی سے پیٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے‘‘۔انہوں نے کہا’’بدقسمتی سے جموںکشمیر میں ایک بار پھر لوگوں کو سیکورٹی فورسز کے لئے ایک آسان نشانہ بنایا جا رہا ہے اور میں محسوس کر رہا ہوں کہ ہم نے اپنی ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا ہے اس طرح کے واقعات کو کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بڈگام میں بد نام زمانہ منشیات فروش کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج:پولیس

Next Post

پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
اہم ترین

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ ۳اور۴جولائی کو جموں کشمیر کا دورہ کریں گے

2025-07-03
’ملک میں اچانک ہونے والی اموات کارونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘
اہم ترین

’ملک میں اچانک ہونے والی اموات کارونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘

2025-07-03
کشمیر سے امرناتھ یاتراکا آج آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاتراکا آج آغاز

2025-07-03
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

کشمیر میں۴جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

2025-07-02
ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات
اہم ترین

ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

2025-07-02
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
اہم ترین

جھلستا کشمیر :جون ۲۰۲۵،۱۸۹۲ کے بعد سرینگر کادوسرا گرم ترین مہینہ رہا

2025-07-02
Next Post
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘

پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.