ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

’انڈیا‘ جیت گیا تو بھارت … ؟

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-23
in سچ تو یہ ہے
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

یقین کریں کہ ہمیں اپنے بھارت دیش کے وزیر اعظم‘ نرنیدرا مودی سے کوئی خاص لگاؤ نہیں ہے… یہ جناب ہمیں کچھ زیادہ پسند بھی نہیں ہیں …جانتے ہیں کہ اس سے پردھان منتری کی صحت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا کہ … کہ ویسے بھی انہیں کسی چیز سے فرق نہیں پڑتا ہے… لیکن… لیکن اس کے باوجود ہم چاہتے ہیں کہ … کہ آئندہ سال جب لوک سبھا کے الیکشن ہوں تو… تو مودی جی تیسری بار ملک کے وزیر اعظم بن جائیں …ہماری نیک خواہشات مودی جی کے ساتھ ہیں… یہ بھی جانتے ہیں کہ وزیر اعظم صاحب کو ہماری نیک خواہشات کی بھی ضرور ت نہیں ہے… انہیں ان کی بھی حاجت نہیں ہے کہ…کہ یہ ان کے بغیر بھی آئندہ سال کے لوک سبھا الیکشن جیت جائیں گے اور… اور یہ بات مودی جی اچھی طرح جانتے ہیں… اسی لئے تو… تویہ جناب جب بھی آئندہ لوک سبھا انتخابات میں اپنی جیت کی بات کرتے ہیں تو… تو ان کی باتوںمیں اگر اور مگر نہیں ہو تا ہے… وزیر اعظم بغیر کسی لگی لپٹی کے کہتے ہیں کہ … کہ و ہ آئندہ لوک سبھا الیکشن جیت جائیں گے اور… اور ملک کو نئی بلندیوں کو لے جانے کا سفر جاری رکھیں گے اور… اور اسے تیسری بڑی معیشت بنائیں گے … لیکن… لیکن ہم اس لئے نہیں چاہتے ہیں کہ مودی جی تیسری بار وزیر اعظم بن جائیں… بلکہ ہم صرف اس لئے چاہتے ہیں کہ… کہ اگر یہ جناب وزیراعظم نہیں بن جائیں گے… تو… تو خد نخواستہ اس ملک کا بیڑا غرق ہو جائیگا اور… اور اس لئے ہو جائیگا کہ … کہ ابھی الیکشن چار پانچ ماہ دور ہیں اور… اور ’انڈیا‘ میں کون بنے گا وزیر اعظم کا چہرہ اس پر اس میں آپسی سر پھٹول شروع ہو ئی ہے… پہلے ممتا بینرجی کے ایک چیلے نے اعلان کیا کہ دیدی وزیر اعظم بن جائیں گی… پھر ممتا نے کیجریوال کے ساتھ مل کر کوئی کھچڑی پکائی اور… اور ’انڈیا‘ کی میٹنگ کے دوران کانگریس کے صدر‘ کھڑگے جی کو وزیر اعظم کا امیدوار بنانے کی تجویز دی… اللہ میاں کا شکر ہے کہ…کھڑگے جی نے اس تجویز کو سننے سے پہلے ہی رد کیا … مسترد کیا… لیکن … لیکن محض تجویز… جی ہاں مسترد شدہ تجویز پر بھی بہار کے وزیر اعلیٰ‘ نتیش کمار آگ بگولہ ہو گئے اور… اور میٹنگ سے دھواںچھوڑتے ہو ئے چلے گئے … یہ تو ابھی حال ہے… اور اس بات کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے کہ خدا نخواستہ اگر کل کو ’انڈیا‘ جیت گیا… جو کبھی ہوگا نہیں اور… اور بالکل بھی نہیں ہو گا…تو… تو ہمارے ملک‘ ہمارے بھار ت کا کیا حال ہو گا… بے حال ہو گا۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خطہ چناب اور پیرپنچال میں سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع، کئی گرفتار

Next Post

سیاست کے سیاے میں مافیاز کی لوٹ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

سیاست کے سیاے میں مافیاز کی لوٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.