لاہور //
چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20سیریز کیلئے 17 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کردیا۔ ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی ،بابراعظم، محمد رضوان ، فخر زمان، صائم ایوب، افتخار احمد، محمد نواز، ابرار احمد، اسامہ میر، حارث روف، وسیم جونیئر، زمان خان ،عامر جمال، اعظم خان ، عباس آفریدی، صاحبزادہ فرحان اور حسیب اللہ خان شامل ہیں ۔
لاہور میں کامران اکمل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ شاداب خان بہت ہی اہم کھلاڑی ہے ، وہ وائٹ بال سپیشلسٹ ہیں، سیزن کھیلتے ہوئے وہ زخمی ہوئے تھے ، انہیں ٹھیک ہونے میں دو ہفتے لگیں گے ، شاداب نہیں جارہے ، محمد حارث کو اس سیریز میں ریسٹ کروایا گیا ہے ، چیف سلیکٹر نے کہا کہ نسیم شاہ اور حسنین نے ریکور کیا ہے، پی ایس ایل تک دونوں دستیاب ہوں گے، وہاب ریاض کا مزید کہنا تھا کہ احسان اللہ کو مزید وقت لگے گا ۔