ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

میری زندگی کے رنگ پانچوں بیٹیوں سے ہیں: شاہد آفریدی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-20
in کھیل
A A
میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، شاہد آفریدی

Shahid

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہردلعزیز معروف سابق کپتان و فاسٹ بالر شاہد آفریدی نے اپنی پانچوں بیٹیوں کو اپنی زندگی کے رنگ قرار دے دیا۔
حال ہی میں شاہد خان آفریدی نے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی اور دوران انٹرویو اپنے کیریئر کے علاوہ پانچوں بیٹیوں کے ساتھ اپنے رشتے اور ان کی تربیت پر کھل کر گفتگو کی۔
دوران شو انہوں نے ایک سوال کا خوبصورت انداز میں جواب دیتے ہوئے اپنی بیٹیوں کی تعلیم و تربیت کا سہرا اپنی اہلیہ کے سر سجادیا۔
نجی زندگی سے جڑے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق کھلاڑی نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ اللہ نے مجھے 5 بیٹیوں سے نوازا ہے،میں سمجھتا ہوں کہ یہ میری زندگی کے رنگ اور قسمت ہیں، میں نے ہر بیٹی کے ساتھ اپنی قسمت کو بدلتے ہوئے دیکھا ہے۔
شاہد آفریدی نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ 2 بیٹیوں کی شادیاں ہوگئی ہیں جبکہ ابھی 3 باقی ہیں۔ شکرگزار ہوں کہ اللہ نے 2 اچھے داماد اور بیٹے دیئے ہیں، بہت اچھے بیٹے ملے مجھے، اب باقی تین کی تربیت و پرورش پر توجہ مرکوز ہے جبکہ 2 بڑی بیٹیوں پر بھی نظریں رکھی ہوئی ہیں انہیں کوئی بھی مسئلہ ہوتا ہے تو وہ مجھ سے مشورہ کرتی ہیں۔
انہوں نے اہلیہ کو بیٹیوں کی تربیت کا کریڈٹ دیتے ہوئے کہا کہ میں زیادہ تر سفر کے دوران رہتا تھا اہلیہ نے بیٹیوں کی تربیت اور تعلیم پر توجہ دی، اس کا پورا کریڈٹ ان کو ہی جاتا ہے۔ اہلیہ نے تمام بیٹیوں کی تعلیم بلکہ تعلیم سے بڑھ کر ان کی تربیت پر بھرپور توجہ دی جس کی اصل ذمہ داری والدین پر ہوتی ہے۔
میزبان کے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بچوں کی تربیت کے حوالے سے مزید بتایا کہ بچے تعلیم تو حاصل کرلیتے ہیں لیکن تربیت والدین کی ذمہ داری ہوتی وہ کہیں اور سے نہیں ملتی اس لیے والدین کا بچوں کو وقت دینا سب سے اہم کام ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نسیم شاہ پی ایس ایل کھیلیں گے یا نہیں؟ چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے اعلان کردیا

Next Post

بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتانوں میں سےایک: رکی پونٹنگ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
کھیل

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

2026-10-16
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات
کھیل

ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

2026-10-16
کھیل

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

2026-10-16
کھیل

مُرلی سری شنکر کے ٹخنے کی سرجری ہوئی، 2027 کے سیزن میں واپسی پر نظریں

2026-10-16
کھیل

دہلی سینئر خواتین ٹی-20 ٹیم کا اعلان، سونی یادو کپتان

2026-10-16
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نے دنیا بھر میں 40.33 کروڑ ٹی وی ناظرین کا ریکارڈ بنایا

2026-10-16
کھیل

سریش رینا نے رنجی ٹرافی کے لیے اتر پردیش کی 4 ٹیمیں بنانے کی وکالت کی

2026-10-16
Next Post
سائمنڈز کے ساتھ وقت نہ گزارنے کا افسوس: پونٹنگ

بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتانوں میں سےایک: رکی پونٹنگ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.