ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

لداخ میں ای بس سروس کا ایک سال مکمل

’موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں مثال قائم‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-17
in مقامی خبریں
A A
ٹرانسپورٹ خدمات میں بہتری :۲۰۰؍ الیکٹرک بسیں متعارف ہو رہی ہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
لداخ یونین ٹریٹری کی سڑکوں پر گذشتہ زائد از ایک برس سے رواں دواں الیکٹرک گاڑیوں نے موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں ایک موثر ہتھیار کے بطور کام کرکے ایک مثال قائم کی ہے ۔
یونین ٹریٹری کے دونوں اضلاع کرگل اور لیہہ میں پی ایم آئی الیکٹرو موبلٹی سلوشنز کی ای بسیں لداخ کو کاربن نیوٹرل خطہ میں تبدیل کرنے ، مسافروں کے تحفظ کے متعدد اقدامات کے ساتھ عوامی نقل و حمل کو بہتر بنانے اور مقامات کو سمارٹ سٹی شہروں کے طور پر تیار کرنے کی حکومتی کاوشوں کے ایک حصے کے بطور متعارف کی گئیں۔
دپٹی ڈائریکٹر ضلع موٹر گیراج لیہہ ذوالفقار علی کا کہنا ہے’’ای بسوں سے خطے میں عوامی نقل و حمل پر وسیع پیمانے پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں اور انتظامیہ گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی منتظر ہے ‘‘۔
ای بسوں کے مجموعی کام کاج پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لداخ کے انتہائی درجہ حرارت کو دیکھتے ہوئے پی ایم آئی الیکٹرو کی ای بسوں میں جدید ترین ہیٹنگ، وینٹیلیشن اور ایئر کنڈیشنگ سسٹم موجود ہے تاکہ مسافروں کے آرام دہ سفر کو یقینی بنانے کیلئے بس کے اندر درجہ حرارت کو متوازن رکھا جائے ۔
پی ایم آئی الیکٹر کے سی ای او ڈاکٹر آنچال جین کا کہنا ہے کہ یہ ای بسیں اب زائد از ایک برس کے عرصے سے چل رہی ہیں جو لیہہ اور کرگل اضلاع میں مختلف مقامی راستوں کا احاطہ کرتی ہیں اور۱۰لاکھ ۵۰ہزار کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتی ہیں۔
جین نے کہا کہ یہ ای گاڑیاں روزانہ اوسطاً ۱۵سو مسافروں کی خدمت کرتے ہوئے لداخ کے نازک ماحولیاتی نظام میں صفر ٹیل پائپ کے اخراج کو کم کرتی ہیں نیز ان میں انجن کا شور بھی نہیں ہے جس سے کار بن فٹ پرنٹ اور شور میں بھی نمایاں کمی واقع ہوجاتی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق ان ای بسوں نے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو۲۵لاکھ ۲۰ہزار کلو گرام تک موثر طریقے سے روکا ہے ۔
موصوف سی ای او کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی نے دنیا بھر کو اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے اس سے نمٹنے کے لئے اقدام کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا’’لداخ جیسے موحولیاتی طور پر حساس خطے کی حفاظت کیلئے مناسب قدام کرنے اور اس کی خوبصورتی کی بحالی کے لئے اقدام کئے جا رہے ہیں‘‘۔ان کا کہنا تھا’’ہم الیکٹرک بسوں کے ذریعے لداخ کے اس سفر میں حصہ ڈالنے پر خوشی محسوس کر رہے ہیں جو اس بڑے مقصد کی حمایت کرنے میں ہمارے عزم کا ثبوت ہے ‘‘۔
حکام نے بتایا کہ سال رواں کے آغاز میں لداخ میں منعقدہ جی ٹونٹی اجلاس کے دوران مندوبین کی نقل وحمل کے لئے الیکٹرک کاروں اور پی ایم آئی الیکٹر کی ای بسوں کا استعمال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس اہم تبدیلی نے پائیدار اور ماحول دوست نقل و حمل کے پیغام کو عام کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ لداخ یونین ٹریٹری جس نے وزارت شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی طرف سے پائیدار ترقی اور اہداف کی درجہ بندی میں چھٹا مقام حاصل کیا ہے ، ذمہ دار ماحولیاتی اقدامات کیلئے اس کی وابستگی کا ثبوت ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’مودی نے فسادیوں کو ایسا سبق سکھایا کہ پھر بھی گجرات میں فسادات نہ ہوئے‘

Next Post

پونچھ میں بدنام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد ضبط:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس

پونچھ میں بدنام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد ضبط:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.