ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جموں وکشمیر میں آخری بندوق کو خاموش کرنے میں وقت لگے گا: ڈی جی پی آر آر سوئن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-17
in مقامی خبریں
A A
سوشل میڈیا کا غلط استعمال سخت کارروائی کو دعوت دے گا :ڈی جی پی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر///
جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ آر آر سوائن نے ہفتے کے روز کہا کہ کشمیر میں گن کلچر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں تھوڑا سا وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے حق میں ہمیں کچھ سخت قدم اٹھانے ہوں گے۔ سوائن نے کہا’ دراندازی کے خاتمے ،دہشت گرد صفوں میں مقامی نوجوانوں کی بھرتی وہتھیاروں کی اسمگلنگ کو روکنے کی سمت میں کام ہو رہا ہے‘۔انہوں نے مزید بتایا کہ مقامی نوجوانوں کی ملی ٹینٹ صفوں میں شمولیت کے رجحان میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے‘۔
ان باتوں کا اظہار پولیس چیف نے سرینگر میں عوامی دربار کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
سوائن نے کہاکہ جموں وکشمیر میں حالات کافی بہتر ہوئے ہیں اور دہشت گردی کے واقعات اور مقامی نوجوانوں کی ملی ٹینٹ صفوں میں شمولیت کے رجحان میں بھی غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔
ڈی جی پی نے بتایا کہ پولیس ایک ایسے نظام پر کام کر رہی ہے جہاں دہشت گردی سے متعلق واقعات کی تعداد سب سے کم ہو۔ان کے مطابق ہم صفر دراندازی، صفر بھرتی اور اسلحہ وگولہ بارود کی صفر اسمگلنگ کیلئے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ منشیات کا قلع قمع کرنے کی خاطر بھی زمینی سطح پر اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
سوائن نے مزید بتایا کہ دہشت گردی کی مالی معاونت کرنے ‘اس کی تعریف یا حمایت کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پولیس چیف نے کہا کہ حکومت اعلیٰ ترین سطح پر دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کی خاطرنئی حکمت عملی پر کام کررہی ہے۔
ڈی جی پی نے کہاکہ جو لوگوں مقامی نوجوانوں کو دہشت گرد صفوں میں شامل ہونے کی ترغیب دے رہے ہیں ، انہیں اسلحہ وگولہ بارود فراہم کرتے ہیں ، دراندازی میں مد د اور لاجسٹک سپورٹ اور اہداف کی نشاندہی کرنے میں ملوث پائیں جائیں گے وہ بھی دہشت گردی کے ذمرے میں شامل تصور ہونگے۔
سوائن نے بتایا کہ ایسے لوگوں کی شناخت کی جارہی ہیں جو اس طرح کے کاموں میں ملوث  ہیں۔ان کے مطابق حالیہ واقعات کی منصوبہ بندی میں ملوث افراد کی شناخت کے حوالے سے بھی پیش رفت ہوئی ہے۔
برف باری سے قبل پاکستان کی جانب سے ملی ٹینٹوں کو اس طرف دھکیلنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈی جی پی نے کہاکہ پڑوسی ملک ہمیشہ دہشت گردوں کو اس طرف بھیجنے کی کوشش کر رہا ہے۔
سوائن نے کہاکہ جموں وکشمیر میں اس وقت امن و امان ہے روز مرہ کی زندگی میں آسانیاں پیدا ہوئی ہیں، طلبا اسکول جارہے ہیں، دکانیں کھلی ہیں، سیاحت پھل پھول رہی ہیں، تجارت اور صنعتی سرگرمیاں زور وشور سے جاری ہیں جس سے لوگوں کی مالی حالت مستحکم ہو رہی ہیں۔
اس سوال کے جواب میں کہ کیا پتھر بازی کرنے والے نوجوان’عوامی دربار‘میں آرہے ہیں کے جواب میں ڈی جی پی نے کہاکہ عام لوگوں کی زندگیوں کی حفاظت کے لئے کچھ لوگوں کو سبق سکھانے کی ضرورت ہے۔ ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ آیا وہ (پتھر مارنے والا) اب اچھا کر رہا ہے ، جبکہ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ اس نے کچھ غلط کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم چیک کرتے ہیں اور ہر چیز کو ریکارڈ پر رکھتے ہیں ایسا نہیں ہے کہ ہم چہرہ دیکھیں اور پھر فیصلہ کریں بلکہ ہم معروضی طورپر تفصیلات میں جا کر اس حوالے سے حتمی فیصلہ لیتے ہیں۔
سوائن نے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ لوگوں کے تعاون کے بغیر حالات بہترنہیں ہوسکتے لہذا عوام الناس کا تعاون ناگزیر ہے۔
اس سے قبل پولیس سربراہ نے عوامی دربار میں لوگوں کے مسائل غور سے سنیں اور انہیں وقت مقررہ کے اندر اندر حل کرنے کایقین دلایا۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اردگان نے زید النہیان کے ساتھ غزہ جنگ بندی پر تبادلہ خیال کیا

Next Post

خود کو نیورو سرجن ‘پی ایم او دفتر کا اہلکار‘این آئی اے عہدیدار ظاہر کرنے والا کشمیری اڈیسہ میں گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

خود کو نیورو سرجن ‘پی ایم او دفتر کا اہلکار‘این آئی اے عہدیدار ظاہر کرنے والا کشمیری اڈیسہ میں گرفتار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.