سرینگر//
جموں کشمیر حکومت نے صورہ میڈیکل انسٹچوٹ(سکمز) کے ڈائریکٹر کی تقرری کے لیے عمل شروع کر دیا ہے اور اس عہدے کے لیے درخواستیں طلب کرنے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کی ہے۔
ایک نوٹیفکیشن کے مطابق، امیدوار کی تقرری میعاد کی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ پانچ سال تک کی جائے گی یا اس وقت تک جب تک کہ تقرری۶۵سال کی عمر کو پہنچ جائے‘جو بھی پہلے ہو۔تاہم، اس کا انسٹچوٹ کی دیگر فیکلٹی ممبران یا عملے کی ریٹائرمنٹ کی عمر پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سکمز کی گورننگ باڈی ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے تقرری کرنے والی اتھارٹی ہوگی۔
ڈاکٹر پرویز احمد کول، جو اس وقت اس عہدے پر فائز ہیں، کو۳۱ دسمبر۲۰۲۱کو سکمز کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا۔ وہ اگلے سال فروری کے آخر تک ریٹائر ہو جائیں گے۔