سرینگر/15 دسمبر
جموں کشمیر میں 15 نومبر سے جاری وکست بھارت سنکلپ یاترا جمعہ کے روز سری نگر پہنچی۔
اس موقع پر سری نگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کے کمشنر اطہر عامر خان نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقوں کے بعد آج سے یہ یاترا اربن علاقوں میں شروع ہو رہی ہے ۔
اطہر نے کہا کہ اس یاترا کا مقصد مرکزی حکومت اور یونین ٹریٹری انتظامیہ کے پروگراموں کے متعلق لوگوں کو جانکاری فراہم کرنا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ان پروگراموں کی وساطت سے کنبوں کی سوشل سیکورٹی کو استحکام ملے گا۔
ایس ایم سی کمشنر نے کہا کہ یاترا کے دوران الگ الگ پرگراموں کے ذریعے لوگوں تک ضروری جانکاری پہنچائی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دس پندرہ دنوں میں یہ یاترا شہر کے تمام وارڈوں تک پہنچ جائے گی۔
حکام کے مطابق یہ یاترا یونین ٹریٹری کے 78 قصبوں سے گذرے گی اور اس دوران پی ایم سوا ندھی، پی ایم، وشا کرما پی ایم مدرا یوجنا،پی ایم ای سیوا، اٹل مشن فار ری جووینیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن پر توجی مرکوز کی جائے گی۔
حکام نے کہا کہ مرکزی حکومت نے 20 دنوں میں جموں وکشمیر کے تمام 4 ہزار 2 سو 91 پنچایتوں کا احاطہ کرنے کے لئے 107 موبائل آئی ای سی گاڑیاں فراہم کی ہیں۔