بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

پارلیمنٹ میں سیکورٹی چوک: 8 سیکورٹی اہلکار معطل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-15
in قومی خبریں
A A
پارلیمنٹ پر حملے کی ۲۲ویں برسی پر سکیورٹی چوک

Parliment

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

نئی دہلی//پارلیمنٹ میں بدھ کے روز دو نوجوانوں کے لوک سبھا کے ایوان میں کودنے کے واقعہ کے سلسلے میں لوک سبھا سکریٹریٹ نے آٹھ سیکورٹی اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے ۔
ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں چوک کو لے کر لوک سبھا سکریٹریٹ نے آٹھ سیکورٹی اہلکاروں کو پہلی نظر میں قصوروار پایا ہے اور انہیں معطل کردیا گیا ہے ۔
لوک سبھا میں اپوزیشن پارٹیوں نے پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں بدھ کو ہونے والی چوک کے معاملے پر آج نعرے بازی کرتے ہوئے زبردست ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے اسپیکر اوم برلا کو ایوان کی کارروائی 2 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔
لوک سبھا سکریٹریٹ کی درخواست پر، مرکزی وزارت داخلہ نے بدھ کو پارلیمنٹ کے سیکورٹی انتظامات میں نقب لگاکر لوک سبھا کی وزیٹرس گیلری سے دو لوگوں کے ایوان میں کودنے کے معاملے کی تحقیقات کے لئے سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ڈائریکٹر جنرل انیش دیال سنگھ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ مسٹر سنگھ کے علاوہ دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ارکان اور کچھ دیگر ماہرین کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے ۔ انکوائری کمیٹی پارلیمنٹ کی سیکیورٹی میں چوک کی وجوہات اور خامیوں کا پتہ لگاکر مزید کارروائی کی سفارش کرے گی۔
پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملے کی 22ویں برسی کے دن بدھ کو چار نوجوان پارلیمنٹ کی سیکورٹی کو توڑتے ہوئے لوک سبھا کی وزیٹرس گیلری میں پہنچ گئے اور وہاں سے دو نے چھلانگ لگا کر ایوان کے اندر آکر کسی قسم کی گیس چھوڑی تھی۔ اس واقعہ کے بعد دارالحکومت اور پورے ملک میں سنسنی پھیل گئی۔ دہلی پولیس اور سیکورٹی ایجنسیوں کے اعلیٰ حکام پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے اور گیلریوں کو خالی کرانے کے بعد تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
اس واقعے کے بعد اپوزیشن نے دونوں ایوانوں میں اورباہر پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی کا معاملہ اٹھایا۔ اپوزیشن لیڈروں نے اسے انتہائی سنگین سیکورٹی لیپس قرار دیا اور وزیر داخلہ امت شاہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے ڈیزائن کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی پر بھی حملہ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی نے پولینڈ کے نئے وزیر اعظم ڈونالڈ ٹسک کو مبارکباد دی

Next Post

ریاستی حکومت کو بڑی راحت، ہائی کورٹ نے کان کنی کے لیے مشینری کے استعمال پر عائد پابندی ہٹائی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا
قومی خبریں

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

2025-07-02
ہر شہری کو اپنا مذہب منتخب کرنے کا حق: جماعت
قومی خبریں

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

2025-07-02
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

کابینہ نے ایک لاکھ کروڑ روپے کے فنڈ کے ساتھ آر ڈی آئی اسکیم کو منظوری دی

2025-07-02
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

تکنیکی کارکردگی میں اسمبلیوں کو مکمل مدد دی جائے گی: برلا

2025-07-01
وزیر اعظم مودی ۱۹؍اپریل کو کٹرا میں ریلی سے خطاب کریں گے
قومی خبریں

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-01
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

مرمو دو روزہ دورے پر اتر پردیش جائیں گی

2025-06-30
قومی خبریں

یاترا خدمت اور لگن کا پہلو ہوتی ہیں: مودی

2025-06-30
قومی خبریں

ہماچل میں بارش سے بچاؤ کاموں میں رکاوٹ

2025-06-30
Next Post
۵جیش جنگجوؤں کو عمر قید

ریاستی حکومت کو بڑی راحت، ہائی کورٹ نے کان کنی کے لیے مشینری کے استعمال پر عائد پابندی ہٹائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.