نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے مسٹر ڈونالڈ ٹسک کو پولینڈ کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔
مسٹر مودی نے ایکس(سابق ٹویٹر) پر پوسٹ کیا، "پولینڈ کے معززوزیر اعظم مقرر ہونے پر ڈونلڈ ٹسک کو دلی مبارکباد۔”
وزیر اعظم نے کہا، ‘‘میں ہندوستان اور پولینڈ کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے آپ کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔’’
قابل ذکر ہے کہ پولینڈ میں 15 اکتوبر کو انتخابات ہوئے تھے جس میں کچھ جماعتوں کے ایک گروپ نے کامیابی حاصل کی تھی۔ مختلف ٹکٹوں پر الیکشن لڑنے والی ان جماعتوں نے مسٹر ٹسک کی قیادت میں مل کر کام کرنے کا عہد کیا تھا تاکہ ‘لا اینڈ جسٹس پارٹی’ کی حکومت نے مبینہ طور پر تباہ شدہ جمہوری اصولوں کو بحال کیا جائے ۔
مسٹر ٹسک کی قیادت میں بننے والی نئی حکومت نے منگل کو پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے ۔