جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

’متھرا کی شاہی عیدگاہ پر الہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ انتہائی افسوسناک‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-15
in قومی خبریں
A A
ایس آئی امتحانی پرچے کا افشا:مرکزی ملزم کو ضمانت نہ مل سکی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

نئی دہلی// متھرا کی شاہی عیدگاہ پر الہ آباد ہائی کورٹ کا حالیہ فیصلہ انتہائی افسوسناک اور خطرناک نتائج کا حامل ہوگا۔یہ بات مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے ایک پریس بیان میں کہی۔
انہوں نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ الہ آباد ہائی کورٹ نے آج متھرا کی شاہی عید گاہ کے سروے کی اجازت دے کر نہ صرف 1991 کے عبادت گاہوں سے متعلق قانون کی خلاف ورزی کی ہے بلکہ یہ فیصلہ ہندو اور مسلمانوں کے درمیان 1968 میں ہوئے اس معاہدہ کے بھی خلاف ہے جس کے تحت مقامی ہندو اور مسلمانوں نے 13.37 ایکڑ زمین عیدگاہ اور مندر کے درمیان تقسیم کرلی تھی۔ یہ معاہدہ شری کرشن جنم استھان سیوا سنستھان اور شاہی عیدگاہ مسجد ٹرسٹ کے درمیان ہوا تھا، جس کے مطابق 10.9 ایکڑ زمین کرشن جنم بھومی کو اور 2.5 ایکڑ زمین مسجد کے حوالے کی گئی تھی اور یہ بات طے پائی تھی کہ یہ تنازعہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم ہوگیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح بابری مسجد تنازعہ کے دوران 1991میں مرکزی حکومت نے عبادت گاہوں سے متعلق ایک قانون منظور کیا تھا تاکہ اس طرح کے تمام تنازعات سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے چھٹکارا حاصل کیا جائے ۔ اس قانون کے مطابق ملک کی آزادی 15 ؍اگست 1947 کے وقت جس عبادت گاہ کی جو حیثیت تھی وہ علی حالہ باقی رہے گی۔امید کی جارہی تھی کہ اب کوئی نیا تنازعہ نہیں پیدا کیا جائے گالیکن جن عناصر کو ملک میں امن و آشتی سے بیر ہے اور جو ہندو اور مسلمان کے درمیان منافرت پیدا کرکے اپنے سیاسی مفادات کی تکمیل چاہتے ہیں وہ شاید ایسا نہیں ہونے دیں گے ۔
بورڈ کے ترجمان نے شاہی عید گاہ ٹرسٹ کے اس فیصلہ کا خیر مقدم کیا جس میں اس نے کہا کہ وہ الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گا۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اس معاملہ میں عید گاہ ٹرسٹ کی بھرپور مدد کرے گا اور اس کی لیگل کمیٹی ہر طرح کی قانونی مدد پہنچائے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سوریہ کمار نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے ٹاپ میں حریفوں کو پیچھے چھوڑا

Next Post

مودی نے پولینڈ کے نئے وزیر اعظم ڈونالڈ ٹسک کو مبارکباد دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس ورکنگ کمیٹی نے ایک آواز میں ‘آپریشن سندور’ کی حمایت کی

2025-05-08
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
قومی خبریں

اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے اقوام متحدہ کے یوم ویساک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا

2025-05-07
قومی خبریں

مہاراشٹرا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا سپریم کورٹ کا حکم

2025-05-07
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں نوجوانوں پر لاٹھی چارج قابلِ مذمت: کانگریس

2025-05-07
Next Post
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی

مودی نے پولینڈ کے نئے وزیر اعظم ڈونالڈ ٹسک کو مبارکباد دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.