ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

سوریہ کمار نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے ٹاپ میں حریفوں کو پیچھے چھوڑا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-15
in کھیل
A A
کسی بھی نمبر پر بلے بازی کرسکتا ہوں : سوریہ کمار یاد و
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

دبئی// ہندوستان کی ٹی 20 ٹیم کے کپتان اور دھماکہ خیز بلے باز سوریہ کمار یادو کو جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں ان کی تیز نصف سنچری کا صلہ ملا ہے، جس سے آئی سی سی مینزٹی 20 بلے بازوں کی درجہ بندی میں ان کی برتری مزید بڑھ گئی ہے۔
سوریہ نے صرف 36 گیندوں میں 56 رنز بنائے اور دائیں ہاتھ کے بلے باز نے کل 10 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کیے، جس سے مختصر ترین فارمیٹ میں نمبر ون رینک کے بلے باز کے طور پر ان کی برتری میں مزید اضافہ ہوا۔ ہندوستانی اسٹار کے اب کل 865 ریٹنگ پوائنٹس ہیں جب کہ ان کے قریبی حریف پاکستان کے محمد رضوان (787 ریٹنگ پوائنٹس) اور جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم 758 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔
جنوبی افریقہ کے اوپنر ریزا ہینڈرکس ہندوستان کے خلاف 49 رنز کی اننگ کے بعد ایک درجہ ترقی کر کے آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ تلک ورما 10 مقام کی چھلانگ لگا کر 55 ویں مقام پر اور رنکو سنگھ 46 مقام کی چھلانگ لگا کر 59 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔
ٹی 20 گیند بازوں کی رینکنگ میں پروٹیز اسپنر تبریز شمسی منگل کو کھیلے گئے میچ میں محض 18 رنز دے کر ایک وکٹ لیا تھا جس کی مدد سے وہ دو درجے ترقی کے ساتھ ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں، جب کہ ہندوستان کے بائیں ہاتھ کے گیندباز کلدیپ یادواسی فہرست میں پانچ درجے ترقی کر کے 32 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ آل راؤنڈرز کی تازہ ترین ٹی20 رینکنگ میں ایڈن مارکرم دودرجے کی ترقی کے ساتھ ہندوستان کے رویندرا جڈیجہ کے بعد دوسرے مقام پر پہنچ گئے۔
بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان رواں ہفتے ہونے والی سنسنی خیز سیریز کے اختتام کے بعد تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں بھی کچھ تبدیلی آئی ہے۔ میرپور میں دوسرے سخت ٹیسٹ کے بعد میچ 1-1 سے برابری پر ختم ہوا۔ گلین فلپس کو اس ٹیسٹ میں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا اور 27 سالہ کھلاڑی کو بلے بازوں کی رینکنگ میں ٹاپ 100 کے باہر سے 55 ویں نمبر پر آنے کا انعام دیاگیا اور آل راؤنڈرز کی فہرست میں 42 درجے بہتری کے ساتھ 24 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انگلینڈ کے خلاف ہندوستان کی مضبوط شروعات

Next Post

’متھرا کی شاہی عیدگاہ پر الہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ انتہائی افسوسناک‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
کھیل

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

2026-10-16
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات
کھیل

ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

2026-10-16
کھیل

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

2026-10-16
کھیل

مُرلی سری شنکر کے ٹخنے کی سرجری ہوئی، 2027 کے سیزن میں واپسی پر نظریں

2026-10-16
کھیل

دہلی سینئر خواتین ٹی-20 ٹیم کا اعلان، سونی یادو کپتان

2026-10-16
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نے دنیا بھر میں 40.33 کروڑ ٹی وی ناظرین کا ریکارڈ بنایا

2026-10-16
کھیل

سریش رینا نے رنجی ٹرافی کے لیے اتر پردیش کی 4 ٹیمیں بنانے کی وکالت کی

2026-10-16
Next Post
ایس آئی امتحانی پرچے کا افشا:مرکزی ملزم کو ضمانت نہ مل سکی

’متھرا کی شاہی عیدگاہ پر الہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ انتہائی افسوسناک‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.