منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

دہشت گردی فنڈنگ کیس:جنوبی کشمیر میں پانچ مقامات پر تلاشی‘ ڈیجیٹل اور مجرمانہ مواد برآمد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-14
in مقامی خبریں
A A
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

سرینگر//
سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے دہشت گردی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں بدھ کے روز جنوبی کشمیر میں پانچ مقامات پر چھاپہ ماری کے دوران ڈیجیٹل اور مجرمانہ مواد برآمد کرکے ضبط کیا ہے۔
ایس آئی اے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بدھ کے روز سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی کی ٹیم نے دہشت گردی فنڈنگ کیس کے سلسلے میں اننت ناگ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر زیر نمبر۳۱۱/۲۳ کے تحت درج اس کیس کو۲۳نومبر۲۰۲۳کو ایس آئی اے کے سپرد کیا گیا تھا۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ظفر حسین بٹ عرف خورشید ، عرف خورشید کشمیری ولد ثنا اللہ ساکن لیور پہلگام ،سریگفوارہ اننت ناگ جو کہ حزب المجاہدین کے ڈپٹی چیف غلام نبی خان عرف عامر خان کا قریبی ساتھی رہا ہے دونوں بد نام زمانہ دہشت گرد ہیں اور انہیں اشتہاری مجرم بھی قرار دیا گیا ہے۔
مذکورہ دہشت گردوں کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس بھی جاری کی گئی اور یہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کو کئی کیسوں میں انتہائی مطلوب ہیں جس میں جموں وکشمیر ایفکٹیز ریلیف ٹرسٹ کیس قابل ذکر ہے۔
ترجمان کے مطابق خورشید کشمیری سنجے شرما کے قتل کیس جس میں جموں وکشمیر کے مختلف مقامات پر ہتھیار اور دیگر اسلحہ وگولہ بارود پہنچانے کا عمل شامل ہیں میں بھی انتہائی مطلوب ہے۔انہوں نے بتایا کہ حزب المجاہدین کے سپریمواور یونائٹیڈ جہاد کونسل کے چیف محمد یوسف شاہ عرف سید صلاح الدین اور حزب المجاہدین اور لشکر طیبہ کے ہینڈلرز کی فعال ملی بھگت سے ہندوستان میں ممنوع دہشت گرد تنظیموں نے دہشت گرد ی کی مالی معاونت کا ایک تفصیلی منصوبہ تیار کیا ہے ، اور ان کالعدم تنظیموں کے سرگرم، گرفتار اور مہلوک دہشت گردوں کے گھر والوں اور ان کے ساتھیوں کی مالی معاونت کی خاطر منصوبہ بندی کر رکھی ہے اور فی رکن۱۵ہزار روپیہ مقرر کئے تاکہ جموں وکشمیر میں دہشت گردی کو زندہ جاوید رکھا جاسکے۔
ان کے مطابق ظفر حسین بٹ عرف خورشید کشمیری اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پورے کشمیر میں فنڈز جمع ، وصول اور تقسیم کرنے کی خاطر اپنی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ غیر قانونی فنڈز کو حزب المجاہدین سے وابستہ سرگرم اور گرفتار دہشت گردوں کے گھر والوں اور رشتہ داروں تک پہنچارہے ہیں تاکہ جموں وکشمیر اور ہندوستان کے دیگر مقامات پر فرقہ ورانہ ہم آہنگی بگاڑنے‘ عدم اطمینان پھیلانے اور ہندوستان کے خلاف جنگ چھیڑ کر ملک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو چیلنج کیاجاسکے۔
بیان کے مطابق ظفر حسین بٹ ’وی او آئی پی ‘پر مبنی انکرپٹڈ میسجنگ اپیلی کیشنز کا استعمال کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں کی نقل وحرکت اور منصوبہ بندی کی خاطر ان سے لگاتار بات چیت کر رہا ہے جبکہ منصوبے پر عملدرآمد کی خاطر دہشت گردی کے فنڈز سے فائدہ اٹھانے والوں کی فہرستیں بھی وقتاً فوقتاً شیئر کیا کرتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق بدھ کے روز جنوبی کشمیر میں پانچ مقامات پر لی گئی تلاشی کے دوران ڈیجیٹل مواد جس میں موبائیل فون، پین ڈرائیو، سم کارڈس، ڈیٹاکارڈس، بینک کاغذات اور پاسپورٹس وغیر ہ شامل ہیں کو برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ۱۹نومبر۲۰۲۳کو خورشید کشمیری کے قریبی ساتھی ماجد عزیز لاوے ولد عبدالعزیز لاوے ساکن لدر متو کو پانچ لکھ روپے ٹیرر فنڈ سمیت حراست میں لیا گیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راجیہ سبھا نے۷۶پرانے قوانین کو منسوخی کی منظوری

Next Post

بھارت نے آرٹیکل۳۷۰پر او آئی سی کے بیان کو مسترد کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
جموں اورپنچاب کے سرحدی علاقوں میں ڈرون کی بڑھتی سرگرمیاں فورسز کیلئے چیلنج
اہم ترین

پونچھ میں ایل او سی کے قریب مشتبہ پاکستانی ڈرون کی پرواز

2026-08-30
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

آئندہ۱۰ روز کے دوران موسم گرم  اور مرطوب رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

2026-08-29
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

دھوکہ دہی اور فراڈ: بی جے پی ضلع اننت کے جنرل سیکریٹری کیخلاف مقدمہ درج

2026-08-29
موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ
اہم ترین

موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ

2026-08-28
عید الفطر آج منائی جا رہی ہے
اہم ترین

عید میلاد النبی کشمیر بھر میں مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئی

2026-08-27
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

سونے کے زیورات چوری کے متعدد مقدمات حل، دو افراد گرفتار

2026-08-27
Next Post

بھارت نے آرٹیکل۳۷۰پر او آئی سی کے بیان کو مسترد کیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.