جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ڈیجیٹل لین دین میں دھوکہ دہی کو روکنے کا مطالبہ راجیہ سبھا میں اٹھایا گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-14
in قومی خبریں
A A
تریپورہ میں درجہ فہرست قبائل سے متعلق ترمیمی بل پر پارلیمنٹ کی مہرثبت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

نئی دہلی//) راجیہ سبھا میں بدھ کو حکومت سے ڈیجیٹل لین دین میں دھوکہ دہی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔
کانگریس کے راجیو شکلا نے چیئرمین کی اجازت سے اٹھائے گئے معاملات کے تحت اس معاملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ڈیجیٹل لین دین میں اضافہ کے ساتھ ان میں لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کے واقعات بھی بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک رپورٹ کے مطابق ان واقعات میں 276 کروڑ روپے کا فراڈ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پڑھے لکھے اور ٹیکنالوجی سے واقف لوگ بھی ان فراڈ کا شکار ہو رہے ہیں۔ پولیس بھی ان مقدمات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح سے تربیت یافتہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بینکوں نے اس حوالے سے اہم اقدامات تجویز کیے ہیں لیکن یہ واقعات بدستور جاری ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ان واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے ۔
ترنمول کانگریس کے ساکیت گوکھلے نے جیلوں میں بند زیر سماعت قیدیوں کو قانونی مدد فراہم کرنے کا مدا اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی جیل میں زیر سماعت قیدی کے طور پر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی جیلوں میں بند قیدیوں میں سے 77 فیصد زیر سماعت قیدی ہیں۔ ایک بیرک میں 80 قیدی رہتے ہیں اور انہیں صبح 9 بجے دوپہر کا کھانا اور شام تین بجے رات کا کھانا دیا جاتا ہے اور اس کے بعد اگلے دن صبح 9 بجے تک انہیں کھانے کو کچھ نہیں دیا جاتا۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ تر قیدی معمولی جرائم میں جیلوں میں رہتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان سب کو مناسب قانونی امداد فراہم کی جائے ۔
کانگریس کے اکھلیش پرساد سنگھ نے ٹرینوں میں سفر کے لیے لیے گئے ونڈو ٹکٹ منسوخ کرنے میں مشکلات کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے تجویز دی کہ کھڑکی سے لیے گئے ٹکٹوں کو منسوخ کرنے کے لیے متبادل انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹکٹ کینسلیشن چارجز میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جسے کم کرنے کی ضرورت ہے ۔
بی جے پی کی کویتا پاٹیدار نے "ایک قوم ایک راشن کارڈ” کی طرز پر "ایک ملک ایک سرٹیفکیٹ” جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس میں پیدائش کا سرٹیفکیٹ، رہائش کا سرٹیفکیٹ اور ذات کا سرٹیفکیٹ شامل کیا جا سکتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان تینوں سرٹیفکیٹس میں ایک ہی قسم کی معلومات ہوتی ہیں، اس لیے ان کے لیے ایک ہی سرٹیفکیٹ کام کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بعد میں اسے دوسرے سرٹیفکیٹس سے بھی جوڑا جا سکتا ہے ۔
آزاد اجیت کمار نے آسام میں جنگلات کی اندھا دھند کٹائی کا مدا اٹھایا اور اسے روکنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آسام میں 18 ہزار ہیکٹر میں جنگلات کاٹے گئے ہیں۔
بی جے پی کے نرہری امین نے مطالبہ کیا کہ خیراتی ٹرسٹوں کے ذریعہ چلائے جانے والے طلباء کے ہاسٹلوں پر گڈز اینڈ سرویس ٹیکس نہ لگایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں مختلف چیریٹیبل ٹرسٹ غریب طلباء کے لیے کفایتی ہوسٹل چلاتے ہیں جن سے 12 فیصد جی ایس ٹی وصول کیا جاتا ہے ۔
آئی یوایم ایل کے عبدالوہاب نے نوجوان خواتین میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کا مسئلہ اٹھایا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پوسٹ آفس بل میں عوام کے حقوق کی خلاف ورزی ہے : اپوزیشن

Next Post

اقوام متحدہ؛ غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس ورکنگ کمیٹی نے ایک آواز میں ‘آپریشن سندور’ کی حمایت کی

2025-05-08
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
قومی خبریں

اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے اقوام متحدہ کے یوم ویساک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا

2025-05-07
قومی خبریں

مہاراشٹرا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا سپریم کورٹ کا حکم

2025-05-07
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں نوجوانوں پر لاٹھی چارج قابلِ مذمت: کانگریس

2025-05-07
Next Post
سلامتی کونسل کی اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے امریکی صحافی کے قتل کی مذمت

اقوام متحدہ؛ غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.