پرتھ/
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ رضوان اور سرفراز احمد دونوں ٹاپ وکٹ کیپرز ہیں، ٹیم ایک کا انتخاب مشکل فیصلہ تھا۔
پرتھ ٹیسٹ سے قبل ٹرافی کی رونمائی کے بعد پریس کانفرس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران ٹیم میں جیت حاصل کرنے کا جذبہ ہے، بیٹنگ اور بولنگ میں اس سے بہتر کمبی نیشن نہیں ہوسکتا۔
فلسطین کی حمایت سے متعلق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کے جوتوں پر نعرے لکھنے اور منفرد انداز کے سوال پر شان مسعود نے کہا کہ یہ کرکٹ آسٹریلیا کا معاملہ ہے تاہم ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ ہمیں کہاں تک اور کس حدتک اجازت ہے۔