منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

عمرعبداللہ کا اعتراف

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-12-14
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

تو صاحب اپنے گورے گورے بانکے چھورے‘ عمر عبداللہ صاحب نے کچھ ہفتوں تک خاموش ہونے سے پہلے خاموشی سے کچھ ایک باتیں ایسی کہیں ہیں ‘جنہیں کہنے کیلئے جرأت ہونے چاہئے… سیاستدانوں میں بھی یقینا جرأت ہو تی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے لیکن کیا کیجئے گا کم بخت اس مصلحت پسندی اور سیاسی مفادات کے جو حائل ہو جاتے ہیں… عمر عبداللہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر کشمیر میں علیحدگی پسندی اور دہشت گردی کیلئے ۳۷۰ ذمہ دار ہوتی تو… تو کشمیر میں دہشت گردی اور علیحدگی پسندی اسی دن شروع ہو جاتی جس نے یہ دفعہ وجود میں آئی … یعنی ۷۰‘۷۵ سال پہلے … لیکن… لیکن عمر صاحب کے مطابق کم و بیش ۴۰ برسوں تک تو کشمیر میں امن رہا … ۱۹۸۷ تک امن رہا … کوئی دہشت گردی تھی اور نہ علیحدگی پسندی تھی… ان کی سنی جائے تو… تو کشمیر میں دہشت گردی اور علیحدگی پسندی ۱۹۸۷ کے بعد شروع ہوئی … آپ کہیں گے کہ اس میں کون سی نئی بات ہے جو عمر عبداللہ نے کہی… صاحب اس میں نئی بات یہ ہے کہ گورے گورے بانکے چھورے اعتراف کرتے ہیں کہ کشمیر میں موجودہ صورتحال کی جڑیں۱۹۸۷ کے سال میں پیوستہ ہیں… تو صاحب ۱۹۸۷ میں کیا ہوا تھا ؟۱۹۸۷ میں اسمبلی انتخابات میں بھاری دھاندلیاں ہو ئی تھیں… مسلم متحدہ محاذ کے امیدوار جن جن حلقوں سے کامیاب ہو رہے تھے…ان حلقوں سے ہار نے والوں کو کامیاب قرار دیا گیا تھا… اور یہ ہارنے والے جنہیں کامیاب قرار دیا کس جماعت سے تعلق رکھتے تھے ؟اس وقت کشمیر کی کس جماعت کا کانگریس کے ساتھ اتحاد تھا … جواب آپ بھی جانتے ہیں اور ہم بھی اور… اور جواب یہ ہے کہ …کہ یہ نیشنل کانفرنس تھی جس کے امیدوار ‘ متحدہ محاذ کے امیدواروں سے ہار رہے تھے…یہ نیشنل کانفرنس تھی جس نے کانگریس سے اتحاد کرکے دہلی کی مرکزی حکومت کی پشت پر انتخابی دھاندلیاں کیں اور… اور آج کم و بیش چالیس برسوں بعد عمر عبداللہ اس کا اعتراف کررہے ہیں… اس لئے اعتراف نہیں کررہے ہیں کیونکہ انہیں اپنی جماعت کی اس غلطی کا احساس ہے یا احساس ہوا ہے…نہیں صاحب ایسا نہیں ہے۔عمرعبداللہ ایسا اس لئے کہہ رہے ہیں کیوں کہ انہیں امیت شاہ … وزیر داخلہ امیت شاہ کی اس بات کا توڑ کرنا ہے…یہ جناب وزیرداخلہ کے اس دعوے کو غلط ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ … کہ کشمیر میں دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کیلئے ۳۷۰… مرحومہ دفعہ ۳۷۰ ذمہ دار تھی ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نئی دلی کو کشمیریوں کے احساسات کو سمجھنا ہوگا: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

Next Post

ٹروتھ اینڈ ری کنسلیشن کمیشن 

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

ٹروتھ اینڈ ری کنسلیشن کمیشن 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.