جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

نئی دلی کو کشمیریوں کے احساسات کو سمجھنا ہوگا: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-13
in ٹاپ سٹوری
A A
نئی دلی کو کشمیریوں کے احساسات کو سمجھنا ہوگا: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۳۱دسمبر

نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بدھ کے روز کہا کہ نئی دلی نے جموں وکشمیر کو اپنے غلط اور غیر سنجیدی پالیسی سے جہنم بنا ڈالا ہے اور حکومت کو اس تاریخی ریاست کے عوام کے احساسات اور جذبات کا کوئی خیال نہیں ہے ۔

متعلقہ

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی

شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل

ان باتوں کا اظہار انہوں نے لوک سبھا کے احاطے میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کیا۔

آرٹیکل370 کی منسوخی پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ”جموں و کشمیر کیلئے کچھ نہیں چھوڑا گیا ہے ، آپ (مرکزی حکومت) واقعی اسے جہنم میں لے جا رہے ہیں‘جنت کے لئے کچھ نہیں کیا جا رہا۔مجھے بتائیں کہ جنت کے کے کیا کیا جا رہا ہے ؟ ہر جگہ الیکشن ہو رہے ہیں، ہمارا کیا قصور ہے کہ یہاں نہیں ہو رہا؟ اور کون سی ریاست؟ اسے یوٹی میں تبدیل کر دیا گیا؟ کیا آپ نے اسے جہنم نہیں بنا دیا؟ آپ کہتے ہیں کہ ملی ٹنسی کو ختم کر دیا گیا ہے ، لیکن کیا ایسا ہے ؟آپ ہمارا دل نہیں جیت رہے ہیں“۔

وزیر اعظم مودی کے ساتھ اپنی پچھلی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکز کو کشمیریوں کے دل جیتنے کی کوشش کرنی چاہئے تاکہ مرکز اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے درمیان اعتماد پیدا ہو۔

ڈاکٹر فاروق نے کہا” میں نے وزیر اعظم سے صاف کہہ دیا کہ آپ کو ہم پر بھروسہ نہیں ہے اور ہمیں آپ پر بھروسہ نہیں ہے ۔ تو ہم یہ اعتماد کیسے قائم کریں گے “؟

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا” وزیر اعظم نے جواب دیا کہ دل کی دوری اور دلی کی دوری کو دور کرنا ہے“۔لیکن اس میں فاصلہ ہے جو آج تک کم کیا گیا؟یہ ہمارا قصور نہیں ہم کھڑے ہیں اور اس ملک کے ساتھ کھڑے ہیں ہم کسی دوسرے ملک کے ساتھ نہیں کھڑے ہوں گے لیکن کم از کم جموں وکشمیر کے عوام کی عزت تو کرو، کشمیری عوام کے دل جیتنے کی کوشش کرو۔اگر انہیں (مرکز) کو جہنم سے جنت بنانا ہے ، تو انہیں لوگوں کو سمجھنا ہوگا۔

وزیر داخلہ کی طرف دفعہ370کے اطلاق کیلئے جواہر لعل نہرو کو ذمہ دار قرار دینے سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جب جموں وکشمیر کو خصوصی درجہ دینے دفعہ کا اطلاق عمل میں لایا گیا اُس وقت جواہر لعل نہرو امریکہ میں تھے اور مرکزی وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل اور بھگوا نظریہ رکھنے والے اور بھارتیہ جن سنگھ کے بانی سیاما پرساد مکھرجی سابقہ ریاست کو خصوصی آئینی مراعات کے عمل میں شامل تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بمنہ اور صنعت نگر کے فلائی اوورز کو سال نو کے وسط تک مکمل ہوں گے :بدھوری

Next Post

عمرعبداللہ کا اعتراف

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی
ٹاپ سٹوری

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی

2025-07-04
شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل
ٹاپ سٹوری

شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل

2025-07-01
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

’دہشت گردی کے متاثرین کیلئے انصاف کا انتظار ختم‘

2025-06-30
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا:ایل جی کی سول سوسائٹی سے مشاورت

2025-06-29
مہاراشٹراسیاسی بحران:ممبران کی خرید و فروخت کوئی نئی بات نہیں :عمر
اہم ترین

ریاست کا درجہ بحال کرنے پر بحث اب جلد ختم ہونی چاہیے: وزیر اعلیٰ

2025-06-27
لیفٹیننٹ گورنر نے یونیفائیڈ ہیڈکواٹرز میٹنگ کی صدارت کی
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا پر ایل جی سیاسی قیادت سے ملاقی

2025-06-27
سالانہ امر ناتھ یاترا: بھگوتی نگر جموں سے لے کر پہلگام اور بالہ تل تک اضافی اہلکاروں کی تعیناتی
ٹاپ سٹوری

’ایمرجنسی ملک کی جمہوری تاریخ کا تاریک باب‘

2025-06-26
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
ٹاپ سٹوری

’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘

2025-06-25
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

عمرعبداللہ کا اعتراف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.