سرینگر//
مرکز نے منگل کو راجیہ سبھا میں کہا کہ ایمز جموںکی۹۲فیصد جبکہ ایمز اونتی پورہ کی۴۴تعمیری کام مکمل ہوچکا ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ جموں و کشمیر حکومت نے یوٹی میں پانچ میڈی سٹیز کے قیام کی منظوری بھی دی ہے۔
پوار نے کہا کہ ایمز جموں کا ۹۲ فیصد سول تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے، جبکہ۱۴۵۰ فیکلٹی اور نان فیکلٹی اسامیاں منظور کی گئی ہیں جن میں سے۵۴۹ بھری جا چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایمس جموں میں ایک ایم آر آئی مشین پہنچا دی گئی ہے، جبکہ ایمس اونتی پورہ کا ۴۴ فیصد سول تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے۔
مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ ڈوڈہ، کٹھوعہ، راجوری، اننت ناگ، بارہمولہ، ہندواڑہ اور ادھم پور میں سات نئے میڈیکل کالجوں کو آج تک منظوری دی گئی ہے۔
ڈاکٹرپوارکاکہنا تھااسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق، پروجیکٹوں کی منصوبہ بندی، عمل آوری اور کمیشننگ اور منظور شدہ سرکاری میڈیکل کالجوں کے لیے عملے کی بھرتی اور عملہ کی بھرتی جموںو کشمیر کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال اننت ناگ، ٹراما ہسپتال رامبن، ڈوڈہ ڈسٹرکٹ ہسپتال ادھم پور اور ڈسٹرکٹ ہسپتال کپواڑہ سمیت چار ہسپتالوں کیلئے ٹراما کیئر سہولیات کے قیام کی منظوری دی گئی ہے۔
مرکزی وزیر مملکت نے یہ بھی کہا کہ جموں و کشمیر میں پانچ میڈی سٹیز کے قیام کی منظوری دی گئی ہے جن میں سے دو دو جموں اور پلوامہ میں اور ایک سری نگر میں قائم کی جائیں گی۔