نئی دہلی// ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز کورونا وائرس کے 2,288 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 3,044 مریض مہلک وبا سے شفایاب ہو ئے، جس کے ساتھ ہی اس جان لیوا وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4,25,63,949 ہو گئی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو کہا کہ ملک میں اب تک ایک ارب 90 کروڑ 50 لاکھ 86 ہزار 706 افراد کو کووڈ ویکسین دی جا چکی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی شرح 0.05 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.74 فیصد اور اموات کی شرح 1.22 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے 2,288 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد چار کروڑ 31 لاکھ 7 ہزار 689 ہو گئی ہے۔ اس دوران مزید 10 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5,24,103 ہو گئی ہے۔
ادھر ملک بھر میں کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 190.50 کروڑ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 190 کروڑ 50 لاکھ 86 ہزار 706 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
دریں اثنا، مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر من سکھ مانڈویہ نے کہا ہے کہ ملک میں 12 سے 14 سال کے درمیان تین کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ کووڈ ویکسینیشن مہم میں بچے اہم حصہ ڈال رہے ہیں۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ کے مزید 2288 نئے کیسزسامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 637 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.05 فیصد ہے۔ یومیہ کیسز کی شرح 0.47 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 3044 لوگوں کو کووڈ سے شفایاب ہوئے اوراب تک کل چار کروڑ 25 لاکھ 63 ہزار 949 کووڈ سے شفایاب ہوئے ہیں اور صحت یابی کی شرح 98.74 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں چار لاکھ 84 ہزار 843 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں اور اب تک کل 84 کروڑ 15 لاکھ 14 ہزار 701 کووڈ ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔