پیرس//
فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے کہا ہے کہ یوکرین کو یوروپی یونین میں شامل ہونے سے پہلے کئی دہائیوں تک انتظار کرنا پڑے گا۔
مسٹر میکرون نے یہ بات اسٹراسبرگ میں یوروپی یونین کی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ یوکرین ایک متوازی یوروپی برادری میں شامل ہو سکتا ہے۔
قابل غور ہے کہ یوکرین میں روسی فوجی کارروائی کے صرف چار دن بعد یوکرین نے یوروپی یونین میں شمولیت کے لیے درخواست دینے کا عمل شروع کر دیا تھا۔
صدر میکرون کے مطابق یوکرین کی درخواست کو یوروپی برادری کے متوازی سمجھا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ان ممالک کو جوڑنے کا ایک طریقہ ہو گا جو جغرافیائی طور پر یوروپ میں ہیں اور ہماری اقدار کا اشتراک کریں گے۔
یوروپی یونین کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے اعلان کیا کہ یوروپی یونین کی ایگزیکٹیو جون میں یوکرین کی رکنیت کے بارے میں اپنی ابتدائی رپورٹ شائع کرے گی۔
یوکرین کے حکام نے پیر کو تصدیق کی کہ یوکرین نے اپنی یوروپی یونین کی رکنیت کی درخواست کا دوسرا حصہ بروسیلز میں جمع کرایا ہے۔