جموں//
جموں و کشمیر کی سڑکوں پر موت کا رقص تواتر کے ساتھ جاری ہے اور آئے روز رونما ہونے والے سڑک حادثوں کے نتیجے میں کسی نہ کسی علاقے میں ماتم کا ماحول سایہ فگن ہوجاتا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں بدھ کی صبح منجکوٹ سے راجوری آ رہی ایک مسافر بر دار گاڑی حادثے کا شکار ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں ایک شخص کی موت جبکہ ۲۲دیگر زخمی ہوگئے ۔ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں جن میں۱۲طالب علم شامل ہیں، کو علاج و معالجے کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ایسو سی ایٹڈ ہسپتال راجوری منتقل کیا گیا۔
دریں اثنا پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
بتادیں کہ گذشتہ روز سری نگر لہیہ شاہراہ پرایک گاڑی لڑھک گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت پانچ افراد کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ تین دیگر شدید طورپر زخمی ہوئے ۔