نئی دہلی// وزیراعظم نریندر مودی نے سنیچرکے روز ڈانڈی مارچ کی 92 ویں برسی پر مہاتما گاندھی اور دیگران کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
وزیر اعظم نے 2019 کی اپنی تقریر بھی شیئر کی، جب انہوں نے نیشنل سالٹ ستیہ گرہ میموریل کو قوم کے نام وقف کیا تھا ۔
مسٹرمودی نے اپنے ٹویٹ میں کہا’’ گاندھی جی اوران تمام عظیم شخصیات کو خراج عقیدت ،جنہوں نے ناانصافی کی مخالفت کرنے اور ہمارے ملک کے وقار کی حفاظت کے لیے ڈانڈی مارچ کیا ۔ سنہ 2019 کی اپنی تقریر کا اشتراک کر رہا ہوں جب ڈانڈی میں نیشنل سالٹ ستیہ گرہ میموریل قوم کو وقف کیا گیا تھا ‘‘۔
ڈانڈی مارچ مہاتما گاندھی کی قیادت میں نوآبادیاتی ہندوستان میں ایک غیرمتشدد سول نافرمانی کی تحریک تھی، جو 12 مارچ 1930 کو شروع ہوئی اور 6 اپریل 1930 تک جاری رہی۔
ضلع ڈانڈی نوساری کے جلالپور تعلقہ کا ایک گاؤں ہے۔ یہ بحیرہ عرب کے ساحل پر واقع ہے۔ اسے دنیا بھر میں اس وقت اہمیت حاصل ہوئی جب بابائے قوم نے ڈانڈی مارچ کے طور پر اسے منتخب کیا۔
(یو این آئی)