بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

لوک سبھا میں اپوزیشن کاحکومت سے جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کامطالبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-06
in اہم ترین
A A
لوک سبھا میں اپوزیشن کاحکومت سے جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کامطالبہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

نئی دہلی//
لوک سبھا میں حزب اختلاف نے منگل کو جموں کشمیر کے پسماندہ طبقات، دلتوں اور قبائلیوں کو انصاف دلانے کے لئے وہاں مرکز کے زیر انتظام علاقے کا درجہ ختم کرکے اسمبلی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا تاکہ تمام طبقات کو ریاستی اسمبلی کے ذریعے ان کا حق مل سکے۔
آج لوک سبھا میں جموں کشمیر ریزرویشن (ترمیمی) بل۲۰۲۳؍اور جموں کشمیر ری آرگنائزیشن (ترمیمی) بل۲۰۲۳ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے ترنمول کانگریس کے سوگتا رائے نے کہا کہ جب تک جموں و کشمیر اور ریاست میں اسمبلی نہیں بنتی، جب تک مختلف طبقات کے منتخب نمائندے اپنے سماج کی فلاح و بہبود کے لیے ریاستی اسمبلی میں آواز ا نہیں اٹھاتے ہیں ، تب تک ریاست کے لوگوں کو انصاف نہیں مل سکتا۔
مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں مرکز کے زیرانتظام علاقے کو تبدیل کرکے ریاستی اسمبلی کا درجہ دیئے جانے کے واقعات تو ہوئے ہیں‘لیکن مودی حکومت نے اس کے برعکس جموں و کشمیر کی ریاست کا درجہ ختم کرکے اسے مرکز کے زیرکنٹرول لانے کا درجہ دیدیا۔
رائے نے کہا کہ مودی حکومت آرٹیکل۳۷۰کو ہٹا کر شاباشی حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن سچ یہ ہے کہ وہاں دہشت گردی قابو میں نہیں ہے۔ حال ہی میں دہشت گردی کے واقعات میں چار فوجی اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔ وہاں گورنر صرف ثقافتی پروگراموں میں حصہ لیتے ہیں اور عوامی فلاح کے کسی پروگرام میں حصہ نہیں لیتے۔
ترنمول کانگریس کے رکن نے کہا کہ اس طرح جموں و کشمیر کو سیاحوں کی ریاست بنا دیا گیا ہے جبکہ یہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی ریاست ہے۔ مودی حکومت جموں و کشمیر میں امن بحال کرنے میں ناکام رہی ہے۔
دراوڑ منیترا کزگم کے ڈاکٹر ڈی این وی سینتھل کمار نے کہا کہ تمل ناڈو پسماندہ طبقات کو ریزرویشن دینے میں سب سے آگے ہے۔ جموں و کشمیر میں ایک اسمبلی بنائی جائے اور وہاں کے لوگوں کو ان کے منتخب نمائندوں کے ذریعے انصاف ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ پر اعلیٰ طبقات کا غلبہ ہے، اس لیے اس میں او بی سی کو اہمیت دی جاتی ہے۔
کانگریس کے ڈاکٹر امر سنگھ نے بل کی حمایت کی لیکن کہا کہ دفعہ ۳۷۰ ہٹائے جانے کے بعد جموں و کشمیر کے پسماندہ طبقے کے لوگوں کو حکومت پر وہ اعتماد نہیں رہ گیا ہے ،جو انہیں ہونا چاہیے تھا۔ پسماندہ طبقات کے لیے ابھی دو فیصد ریزرویشن باقی ہے، اس لیے حکومت کو بتانا چاہیے کہ اس بل کے پاس ہونے کے بعد وہاں۲۷فیصد ریزرویشن نافذ ہو جائے گا ؟
ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں پنجابیوں کی آبادی زیادہ ہے، اس لیے پنجاب کے لوگوں کو بھی جموں و کشمیر کے لیے بنائے گئے کمیشن میں جگہ ملنی چاہیے۔
بی جے پی کے جگل کشور شرما نے کہا کہ جب سے جموں و کشمیر سے دفعہ۳۷۰ ہٹائی گئی ہے، وہاں کے لوگوں کے حقوق میں اضافہ ہوا ہے۔ پہلے کی حکومتوں نے جموں و کشمیر کے لوگوں کے حقوق کی خلاف ورزی کی تھی لیکن مودی حکومت نے پسماندہ طبقات اور دیگر برادریوں کے لوگوں کو انصاف دلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالمیکی برادری کے لوگوں کے مفادات پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شملہ حادثہ:والٹینگو نارڈ گاؤں میں لوگ سوگوار

Next Post

’مرکزجموں کشمیر میں اسمبلی الیکشن کیلئے تیار ہے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا
اہم ترین

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

2025-07-09
جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں
اہم ترین

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

2025-07-09
’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

2025-07-09
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

’ موجودہ اسکولی اوقات کار حتمی نہیں ‘اسے بدلا جا سکتا ہے ‘

2025-07-09
جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
Next Post
’مرکزجموں کشمیر میں اسمبلی الیکشن کیلئے تیار ہے‘

’مرکزجموں کشمیر میں اسمبلی الیکشن کیلئے تیار ہے‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.