ممبئی//
دھونی کے دوران میچ بیٹ چپانے کا راز افشا ہو گیا
دہلی کیپٹیلز سے میچ میں بیٹنگ کے انتظار میں دھونی ایسا کرتے پائے گئے جس کی فوٹیج وائرل ہوگئی تھی، سابق اسپنر اور دھونی کے ٹیم میٹ امیت مشرا نے بتایا کہ دھونی اپنے بیٹ کو ہمہ وقت صاف رکھنا چاہتے ہیں، اسی لیے وہ اس پرموجود کسی بھی قسم کے ٹیپ اور اکھڑے ہوئے حصے کو منہ سے کھرچ کر نکال دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ مہندرا سنگھ دھونی نے اس مقابلے میں محض 8 گیندوں پر 21 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو 208 کے بھرپور ٹوٹل تک رسائی میں مدد فراہم کی تھی۔