پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

رینوکا کی ہندوستانی خواتین ٹیم میں واپسی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-03
in کھیل
A A
ہندوستان نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

ممبئی// آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف میچوں کے لیے ہندوستانی خواتین ٹیم میں تیز گیند باز رینوکا سنگھ کی واپسی ہوئی ہے۔
انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے بعد ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف واحد ٹیسٹ کھیلے گی۔ ان دو ٹیسٹ میچوں کے دوران رینوکا، اسحاق کے ساتھ ساتھ جمائمہ روڈریگس بھی ٹیسٹ ڈیبیو کر سکتی ہیں۔ یہ 2014 کے بعد ہندوستانی سرزمین پر خواتین کا پہلا ٹیسٹ ہوگا۔ یہ متھالی راج اورجھولن گوسوامی کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ہندوستان کے لیے پہلا ٹیسٹ ہے اور ہرمن پریت کور پہلی بار ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گی۔
کرک انفو کے مطابق، شریانکا ڈبلیو پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور سے جڑی تھیں۔ وہ سی پی ایل میں کھیلنے والی پہلی ہندوستانی خاتون تھیں اور انہوں نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔ فی الحال وہ انگلینڈ اے کے خلاف انڈیا اے کے لئے ٹی 20 سیریز کھیل رہی ہیں۔ بائیں ہاتھ کی اسپنر اسحاق ڈبلیو پی ایل میں ممبئی انڈینز کا حصہ تھیں اور 15 وکٹوں کے ساتھ وہ ٹورنامنٹ کی دوسری کامیاب ترین بولر بنیں۔ ٹی 20 ٹیم میں اسحاق اور شریانکا کی آمد کے بعد راجیشوری گائیکواڈ اور دیویکا وید کی جگہ نہیں بن سکی ہے۔ انڈر 19 ورلڈ کپ کا حصہ رہیں بائیں ہاتھ کی اسپنر منت کشیپ کو بھی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ ملی ہے جبکہ کنیکا آہوجا کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے۔
ٹیسٹ میچوں میں تجربہ کار شکھا پانڈے کو جگہ نہیں ملی ہے تو رینوکا ہی چار رکنی فاسٹ باؤلنگ اٹیک کی قیادت کریں گی۔ ان کے ساتھ تیتاس سادھو، میگھنا سنگھ اور آل راؤنڈر پوجا وستراکر کو ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ اسنیہ رانا ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کرتی نظر آئیں گی۔ یہ ہیڈ کوچ امول مجومدار کی پہلی کوچنگ اسائنمنٹ بھی ہوگی۔
انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے ہندوستانی اسکواڈ: ہرمن پریت کور (کپتان)، اسمرتی مندھانا (نائب کپتان)، جمائمہ روڈریگس، شیفالی ورما، دیپتی شرما، یستیکا بھاٹیہ (وکٹ کیپر)، ریچا گھوش (وکٹ کیپر)، امن جوت کور، شریانکا پاٹل، منت کشیپ، سیکا اسحاق، رینوکا سنگھ، تیتاس سادھو، پوجا وستراکر، کنیکا آہوجا، منو منی۔
انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ: ہرمن پریت کور (کپتان)، اسمرتی مندھانا (نائب کپتان)، جمائمہ روڈریگس، شیفالی ورما، دیپتی شرما، یاستیکا بھاٹیہ (وکٹ کیپر)، ریچا گھوش (وکٹ کیپر)، اسنیہ رانا، شوبھا ستیش، ہرلین دیول ، سیکا اسحاق، رینوکا سنگھ، تیتاس سادھو، پوجا وستراکر، میگھنا سنگھ، راجیشوری گائیکواڑ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریاکاری اور پھند بازی ان کی سرشست میں

Next Post

نیوزی لینڈ کی خاتون کرکٹ ٹیم کے خلاف گھریلو میدان پر کھیلنا آسان نہیں : ندا ڈار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بنگلہ دیش کے ہیڈ کوچ فل سمنز ڈاکٹروں سے ملنے لندن روانہ ہوئے

2025-07-05
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
کھیل

درخت آنے والی نسلوں کے زندہ محافظ ہیں: ریکھا

2025-07-04
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

2025-07-04
ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کیا کلین سویپ
کھیل

ویسٹ انڈیز کے لیے بریتھویٹ100 ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے خصوصی کلب میں شامل ہوں گے

2025-07-04
ایشیا کپ سے پہلے سری لنکن ٹیم کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا، اعلان کردہ ٹیم کے دو کھلاڑی انجریز کی وجہ سے ٹیم سے باہر
کھیل

سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 77 رن سے ہرایا

2025-07-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
کھیل

سبھی سیاحتی مقامات کو کھول دیجئے صاحب!

2025-07-04
Next Post
ڈار کی آل راؤنڈ کارکردگی، پاکستان نے سیریز 1-1 سے برابر کی

نیوزی لینڈ کی خاتون کرکٹ ٹیم کے خلاف گھریلو میدان پر کھیلنا آسان نہیں : ندا ڈار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.