جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

اضافی ۵۰۰ میگاواٹ بجلی

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-11-30
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

خبر تو صا حب یہی ہے کہ مرکز سے بجلی کے مزید ۵۰۰ میگاواٹ آ رہے ہیں… کب آ رہے ہیں یہ ہم نہیں جانتے ہیں… لیکن آ رہے ہیں… کیسے آ رہے ہیں‘ اللہ میاں کی قسم ہمیں اس کا بھی علم نہیں ہے… لیکن امید ہے کہ موقع کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے ۵۰۰ اضافی میگاواٹ بجلی کو رریل گاڑی یا گاڑی میں نہیں بلکہ ہوائی جہاز میں بھیج دیا جائے گا تاکہ لوگوں کو فوری راحت مل سکے … اگر مرکز فضائی راستے کا انتخاب کرتا ہے تو… تو کوئی اور ان اضافی ۵۰۰ میگاواٹ بجلی کا استقبال کرے یا نہیں … لیکن ہم خود ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کریں گے…اور اس لئے کریں گے کہ جس طرح حاجی صاحبان کے اہل خانہ کو ان کی بخیر عافیت آمد کا شدت سے انتظار رہتا بالکل ہمیں بھی اسی طرح انتظار ہے… اضافی ۵۰۰ میگاواٹ بجلی کا اور… اور اسی لئے ہم اس کا استقبال کریں گے ۔ہاں ساتھ میں دعا کریں گے ان اضافی ۵۰۰ میگاواٹ کا حشر اُن ۵۰۰ میگا واٹ جیسا نہ ہو… جن کی آمد کا اعلان تو کیا گیا … لیکن وہ کبھی پہنچ نہیں پائے اور… اور بے چارے سرینگر جموں شاہراہ پر کسی حادثے کا شکار ہو گئے… اسی لئے تو ہم چاہتے ہیں کہ اب کی بارکوئی رسک نہ اٹھاتے ہوئے اضافی ۵۰۰ میگاواٹ کو ہوائی جہاز سے یہاں بھیج دیا جائے کہ اس سے جہاں ان کی جلد آمد ممکن ہو گی وہیں ان کا سفر بھی محفوظ ہو گا ۔دُعا ہے کہ لوگ… کشمیر کے لوگ تب تک صبر کریں گے… انتظار تو وہ کررہی رہے ہیں… صبر بھی کریں کہ کہنے والوں کا کہنا ہے کہ صبر کا پھل میٹھا ہو تا ہے… کشمیر کے سیبوں جیسا میٹھا ۔صبر کے ساتھ ساتھ اگر لوگ علما ء کی باتیں بھی سنیں گے تو… تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے کہ … کہ کہنے والوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجلی کی چوری بچانے کیلئے چونکہ پی ڈی ڈی کا عملہ کم پڑ رہا ہے… اس لئے اب علما سے یہ کام لیا جائے گا اور… اور ان سے رجوع کیا جائیگا تاکہ وہ لوگوں کو… آپ کو واعظ و نصیحت کریں… اس بات کی نصیحت کہ اس بجلی کو بھی اپنا ہی سمجھیں … بالکل اپنا اور اس کی چوری نہ کریں … اس کاغیر منصفانہ استعمال نہ کریں… اس کا جائز استعمال کریں تاکہ … حکومت کو مرکز سے اضافی بجلی نہ خریدنی پڑے… اضافی بجلی ‘ اضافی داموں خریدنی نہ پڑے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سی اے اے کو نافذ کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے :امت شاہ

Next Post

نیشنل کانفرنس، سازشوں کا شکار؟

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

نیشنل کانفرنس، سازشوں کا شکار؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.