سرینگر//
جموں کشمیر کے ضلع پونچھ میں پیر کے روز سیکورٹی فورسز نے ڈھیرا کی گلی کے متصل جنگل علاقوں کا بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن لانچ کیا۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ قصبے کو محفوظ رکھنے کیلئے جتنے بھی جنگل اور مضافاتی علاقے ہیں ان میں لگاتار آپریشنز کئے جاتے ہیں اور آج کا یہ آپریشن اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈھیرا کی گلی ، پیر ٹاپ اور آس پاس علاقوں کو بھی محاصرے میں لے لیا گیا ہے ۔
بتادیں کہ بارڈر سیکورٹی فورسز نے ڈرون سرگرمیوں کے پیش نظر سرحدی علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کیا ہے تاکہ ملی ٹینٹوں کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے ۔