جموں//
جموں کشمیر کے ضلع پونچھ کے پورانی علاقے میں ایک تیندوے نے دوران شب ایک شیڈ میں داخل ہو کر کم سے کم سات بھیڑ بکریوں کو اپنا نوالہ بنایا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے پورانی علاقے میں ایک تیندوا گذشتہ شب محمد فرید ولد بشیر احمد نامی ایک شخص کے شیڈ میں داخل ہوا وہاں موجود کم سے کم سات بھیڑ بکریوں کو ہلاک کر دیا۔
ذرائع نے کہا کہ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا ہے ۔
دریں اثنا وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی شام ڈھلتے ہی تیندوے نمودار ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
وسطی ضلع بڈگام کے لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی دیہات میں تیندوے گھوم رہے ہیں اور وہ مویشیوں پر حملہ کرنے کے موقعوں کی تلاش میں ہیں۔
پارس آباد سے تعلق رکھنے والے محمد قاسم نامی ایک شخص کا کہنا ہے کہ ایک تیندوے شام ڈھلتے ہی سڑک پر نمودار ہوتا ہے ۔