نئی دہلی// دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر پی کرشنامورتی نے منگل کو یہاں صدر دروپدی مرمو کو اپنا نیا ووٹر شناختی کارڈ سونپا، جس کے ساتھ وہ اب دہلی کی ووٹر بن گئی ہیں۔
صدر کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ کر کے اس بارے میں جانکاری دی۔
محترمہ مرمو کے صدر بننے کے بعد ان کا نیا ووٹر شناختی کارڈ دارالحکومت دہلی کے پتے پر بنایا گیا ہے ۔