نئی دہلی// نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے سکھوں کے نویں گرو گرو تیغ بہادر کو ان کے یوم شہادت پر جذباتی خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔
جمعہ کو یہاں جاری ایک پیغام میں نائب صدر کے سکریٹریٹ نے کہا کہ یوم شہادت کے موقع پر مسٹر دھنکھر نے گرو تیغ بہادر کی بہادری، قربانی اور انسانیت کی بے لوث خدمت کو یاد کیا ہے ۔
مسٹر دھنکھر نے کہاکہ ‘‘گرو تیغ بہادر جی کے یوم شہادت پر ہم ان کی بہادری، قربانی اور انسانیت کے بے لوث پیغام کو یاد کرتے ہیں۔ آئیے اس دن ان کے انصاف اور انسانیت کے لیے وقف کے پیغام پر عمل کریں۔
گرو تیغ بہادر (1664-1675) سکھ مذہب کے نویں گرو تھے ۔