کپورتھلا// پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت سنگھ مان نے سلطان پور لودھی میں ہوئے واقعہ کے دوران مارے گئے پنجاب پولیس کے ہوم گارڈ جسپال سنگھ کے اہل خانہ کو دو کروڑ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے ۔
مسٹر مان نے ایک پوسٹ میں کہا کہ ایک کروڑ روپے کنبہ کو امداد کے طور پر دیئے جائیں گے ، باقی ایک کروڑ روپے ایچ ڈی ایف سی بینک انشورنس کے تحت دے گا۔ حکومت مستقبل میں کنبہ کی ہر ممکن مدد کرنے کے لیے پرعزم ہے ، جسپال سنگھ کی بہادری کو دل سے سلام ۔
پولیس کے ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے ٹویٹر پر کہا، [؟]ضلع کپورتھلا کے ہمارے بہادر پولیس جوان جسپال سنگھ نے ڈیوٹی کے دوران اپنی جان دی ہے ۔ پنجاب پولیس اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے ۔ وزیراعلیٰ نے 2 کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا ہے ۔ شہید کو مکمل پولیس اعزاا دیا جائے گا۔ ان کی روح کو سکون ملے ۔ ہماری پرارتھنائیں ان کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کے ساتھ ہیں۔’’