نئی دہلی//وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج تین سماجی تحفظ کی اسکیموں پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا (پی ایم جے جے بی وائی)، پردھان منتری تحفظ بیمہ یوجنا (بی ایم ایس بی وائی) اور اٹل پنشن یوجنا (پی ایم ایس بی وائی)کی 7ویں سالگرہ پر کہا کہ کم لاگت والے بیمہ منصوبوںاور گارنٹی کے ساتھ پنشن منصوبے یہ یقینی بنارہےہیں کہ سماج کے آخری فرد کو اب عوامی تحفظ کی سہولت مل رہی ہے۔
پی ایم جے جے بی وائی، پی ایم ایس بی وائی اور اے پی وائی کو کولکتہ میں 9 مئی 2015 کو وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی پہلی میعاد میں شروع کیا تھا۔ ان سات سالوں میں پی ایم جے جے بی وائی کے لیے کل رجسٹریشن 12.76 کروڑ سے تجاوز کر گیا ہے۔ اسی طرح پی ایم ایس بی وائی کے لیے کل رجسٹریشن 28.37 کروڑ سے تجاوز کر گیاہے اور اے پی وائی کے لیے 4 کروڑ سے زیادہ صارفین نے رجسٹریشن کرایا ہے۔یہ تینوں سماجی تحفظ کی اسکیمیں شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف ہیں جو انسانی زندگی کو غیر متوقع خطرات،نقصانات اور مالی غیر یقینی صورتحال سے محفوظ رکھتی ہیں۔ ملک کے غیر منظم شعبے کے لوگوں کو معاشی تحفظ یقینی بنانے کے لیے حکومت نے پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا (پی ایم جے جے بی وائی)اور پردھان منتری تحفظ بیمہ یوجنا ( پی ایم ایس بی وائی) کے نام سے دو بیمہ اسکیمیں شروع کی ہیں۔اس کے علاوہ بڑھاپے کی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اٹل پنشن اسکیم شروع کی گئی۔