ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

اَٹل ڈولو ممکنہ طور پر جموںکشمیرکے اگلے چیف سیکریٹری ہوں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-22
in مقامی خبریں
A A
اَٹل ڈولو ممکنہ طور پر جموںکشمیرکے اگلے چیف سیکریٹری ہوں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
مرکزی سرکار نے جموں کشمیر کیڈر کے سینئر انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس افسر‘ اَٹل ڈولو کو جموں کشمیر میں واپس تعینات کیا ہے اور وہ یونین ٹریٹری کے اگلے چیف سیکرٹری ہوسکتے ہیں۔
ڈولو ۱۹۸۹ بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں اور مرکزی سرکار نے ان کو گزشتہ برس باڈر منیجمنٹ سیکریٹری کے عہدے پر مرکز میں تعینات کیا تھا، تاہم مزکری وزارت داخلہ نے آج ایک حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی کابینہ کی تقرری کمیٹی نے اَٹل ڈولو کی جموں کشمیر میں واپس تعیناتی کو منظوری دی ہے۔
ڈولو یونین ٹریٹری میں سینئر ترین آئی اے ایس افسر ہیں، جس کے باعث وہ جموں کشمیر کے اگلے چیف سیکرٹری بن سکتے ہیں۔ڈولو وادی کشمیر کے ضلع کولگام کے کلم گاؤں سے تعلق رکھتے ہیں،تاہم ان کے والد سنہ۱۹۶۰میں سرینگر منتقل ہوگئے تھے اور وہ تب سے شہر میں ہی رہائش پذیر ہوئے تھے، بعد ازاں وہ دہلی چلے گئے تھے۔
مرکز میں تعیناتی سے قبل اَٹل ڈولو محکمہ صحت و میڈیکل ایجوکیشن کے فائنانشل کمشنر تعینات تھے اور آخری محکمہ زراعت کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری رہے۔
جموںکشمیر میں اس وقت آئی اے ایس افسر ڈاکٹر ارون کمار مہتا چیف سیکرٹری کے عہدے پر فائز ہیں۔ وہ رواں ماہ کی۳۰تاریخ کو ملازمت سے سبکدوش ہورہے ہیں۔
کمار مہتا کو دو سال قبل بی وی آر سبھرانیم کی جگہ پر چیف سیکرٹری جموں و کشمیر تعینات کیا گیا تھا۔ مہتا نے بطور چیف سیکرٹری کئی متنازعہ بیانات دئے اور سرکاری ملازمین پر الزام عائد کیا کہ ان میں سے ڈھائی لاکھ ملازمین غیر قانونی طور یا بیک ڈور طریقے سے سرکاری نوکری حاصل کر چکے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں ہوائی اڈے کی توسیع‘زمین کے حصول کے مسائل حل

Next Post

راجوری کے سولکی گاوں میں دوسرے روز بھی فوج کا تلاشی آپریشن جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
ہائی الرٹ کے بیچ راجوری میں تیسرے روز بھی حملہ آوروں کی تلاش جاری

راجوری کے سولکی گاوں میں دوسرے روز بھی فوج کا تلاشی آپریشن جاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.