ممبئی//) بی سی سی آئی نے آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیےتجربہ کار سوریہ کمار یادو کو ہندوستان کی ٹی 20 ٹیم کا کپتان نامزد کیا ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف ہندوستانی ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سوریہ کمار یادو کو ہندوستانی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔ اس بارے میں پہلے ہی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ ہاردک پانڈیا زخمی ہیں، ایسے میں سوریا کو کپتان بنانے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔
آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران پانچ میچ کھیلے جائیں گے۔ ہندوستانی ٹیم پہلا میچ وشاکھاپٹنم میں کھیلے گی۔ پانچ میچوں کی اس سیریز کا پہلا میچ 23 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ فائنل میچ 3 دسمبر کو کھیلا جانا ہے۔
شریس ایر حال ہی میں ورلڈ کپ کے دوران ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے۔ ایسی صورتحال میں وہ تین ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلیں گے۔ رائے پور اور بنگلورو میں ہونے والے آخری دو میچوں میں ٹیم انڈیا کا حصہ ہوں گے۔ اہم بات یہ ہے کہ وہ نائب کپتان کے طور پر ٹیم انڈیا میں شامل ہوں گے۔
ہندوستانی ٹیم میں تمام نوجوان چہروں کو شامل کیا گیا ہے۔ پرسدھ کرشنا، اویش خان، مکیش کمار اور ارشدیپ سنگھ کو بولنگ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ روی بشنوئی لیگ اسپنر کے طور پر کھیلیں گے۔ اس ٹیم میں اکشر پٹیل بھی شامل ہیں۔ جیتیش شرما کو وکٹ کیپر کے طور پرشامل کیا گیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے تمام سینئر کھلاڑی ورلڈ کپ کے بعد آرام کریں گے۔ پہلے سے ہی خیال کیا جا رہا تھا کہ ٹیم انڈیا نوجوان چہروں کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
سوریہ کمار یادو (کپتان)، رتوراج گائیکواڑ (نائب کپتان)، ایشان کشن، یشسوی جیسوال، تلک ورما، رنکو سنگھ، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، واشنگٹن سندر، اکسر پٹیل، شیوم دوبے، روی بشنوئی، ارشدیپ سنگھ، پرسدھ کرشنا، اویش خان، مکیش کمار۔