جموں//
جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے تھانہ منڈی علاقے میں جمعہ کی صبح ایک سڑک حادثے میں کم سے کم۲؍افراد کی موت جبکہ۶دیگر زخمی ہوگئے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے تھنہ منڈی علاقے میں ایک سومو گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔
ذرائع نے کہا کہ اس حادثے کے نتیجے میں۲مسافروں کی موت جبکہ۶دیگر زخمی ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کیلئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
یاد رہے کہ ضلع دوڈہ میں بدھ کو ایک سڑک حادثے میں جہاں۳۸؍افراد اپنی قیمتی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے وہیں تقریباً ۱۵؍افراد اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔