نینی تال// مشہور ہندوستانی کرکٹ کھلاڑی اور سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی ان دنوں اتراکھنڈ کے دورے پر ہیں۔ اپنے آبائی گاؤں کا دورہ کرنے کے بعد وہ جمعہ کو سیاحتی شہر نینی تال پہنچے۔
ماہی کو بھی مال روڈ پر ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑا۔ لوگوں اور ان کے مداحوں نے دھونی کو آڈی کار میں ماسک پہنے پہچان لیا اور ان کی گاڑی کو گھیر لیا جو ٹریفک جام میں پھنسی ہوئی تھی۔
کار میں بیٹھے دھونی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے مداح سیلفی لینے کے لیے بے تاب تھے۔ اس دوران کچھ لوگوں نے سیلفیاں بھی لیں۔ سابق کپتان نے کچھ لوگوں سے بات بھی کی۔ انہوں نے میڈیا والوں کو مایوس نہیں کیا اور ان کے ساتھ تصویریں بنوائیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ نینی تال سے دس کلومیٹر دور پنگوٹ میں ایک پرائیویٹ ریزورٹ میں قیام کریں گے۔
واضح رہے کہ دھونی گزشتہ منگل کو کماؤن پہنچے تھے۔ اگلے دن بدھ کو وہ الموڑہ کے اپنے آبائی گاؤں لووالی (جینتی) گئے۔ گاؤں والوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ گاؤں کے ہرجو مندر میں بھی پوجا کی۔ اس دوران ان کی اہلیہ ساکشی بھی دھونی کے ساتھ تھیں۔