سرینگر/ 16 نومبر
جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے سمنو گاو¿ں میں جمعرات کی سہ پہر دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم ہوا۔
سرکاری ذرائع نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ پولیس، فوج کی 34 آر آر اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مخصوص اطلاع پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
ان کا کہنا تھا کہ جب فورسز کی مشترکہ ٹیمیں مشتبہ مقام کی طرف پہنچیں تو چھپے ہوئے دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کی جس کا جوابی کارروائی کی گئی جس سے انکاو¿نٹر شروع ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق علاقے میں دو سے تین عسکریت پسندوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔