سرینگر//
منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے اونتی پورہ پولیس نے پیر کے روز ایک دو منزلہ رہائشی مکان‘ جس کی مالیت تقریباً بارہ لاکھ روپے ہے ‘ضبط کر لی ہے۔
مکان کا تعلق ایک بدنام زمانہ منشیات فروش بختاور احمد مکرو ولد مرحوم اعبدرحمن مکرو رساکن گلزار پورہ اونتی پورہ سے ہے۔
پولیس اونتی پورہ کی طرف سے کی گئی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ رہائشی مکان غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی جائیداد کے طور پر ہوئی۔ جائیداد پہلی نظر میں مالک کی طرف سے نشہ آور ادویات اور سائیکو ٹراپک مادوں کی غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل کی گئی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ بدنام زمانہ منشیات فروش اس وقت حراست میں ہے اور سنٹرل جیل کوٹ بلوال جموں میں بند ہے۔یہ آپریشن اونتی پورہ پولیس کے منشیات کی لعنت سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔