سرینگر//
یس آئی یو نے شوپیاں کے راولپورہ علاقے میں لشکر طیبہ سے وابستہ سرگرم جنگجو کے غیر رہائشی مکان پر چھاپہ مارا۔مذکورہ ملی ٹینٹ گاگرن شوپیاں میں غیر مقامی مزدروں پر ہونے والے حملے جس میں تین مزدور زخمی ہوئے تھے، میں ملوث ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے ہفتے کے روز شوپیاں کے راولپورہ گاوں میں سرگرم ملی ٹینٹ ہانزل یعقوب شاہ ولد محمد یعقوب شاہ کے غیر رہائشی مکان پر چھاپہ مارا۔
ترجمان نے بتایا کہ سرگرم دہشت گرد ہانزل یعقوب لشکر طیبہ سے وابستہ ہے اور وہ ایف آئی آر زیر نمبر۱۲۶/۲۰۲۳زیر دفعات۳۰۷آئی پی سی کے تحت پولیس کو انتہائی مطلوب ہے۔
قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد سرگرم ملی ٹینٹ کے گھر کی تلاشی لی گئی۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ۱۳جولائی۲۰۲۳کو مذکورہ دہشت گرد نے گاگرن شوپیاں میں تین غیر مقامی مزدوروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں تینوں زخمی ہوئے تھے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کی خاطر تلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی۔