جموں//
لیفٹیننٹ گورنر‘منوج سنہا نے سرینگر کی ڈل جھیل میں آتشزدگی کے ایک افسوس ناک واقعہ میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
سنہا نے کہا ’’ میں سرینگر کی ڈل جھیل میں آگ لگنے کے افسوسناک واقعے کی وجہ سے جانی نقصان سے بہت دُکھی ہوں ۔ سوگوار خاندانوں سے میری دلی تعزیت ۔ میں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ متاثرہ افراد کو تمام ضروری مدد فراہم کی جائے ۔ ‘‘
نیشنل کانفرنس نے جھیل ڈل میں ہولناک آگ کی واردات میں ۵ہاؤس بوٹوں کے خاکستر ہونے پر گہرے صدمے کا اظہار کیاہے ۔
نیشنل کانفرنس کے ترجمان‘ تنویر صادق نے متاثرین کیساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس غم کی اس گھڑی میں برابر شریک ہے ۔
ایک بیان میں صادق نے کہا کہ متاثرین نے اس ہولناک آگ کی واردات میں اپنا سب کچھ کھو دیاہے اور حکومت پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ متاثرین کی فوری بازآبادکاری کے علاوہ عارضی قیام و طعاوم کا بندوبست بھی کیا جائے ۔
صاد ق حکومت پر زور دیا کہ متاثرین کو معقول اور مناسب امداد کے علاوہ کم شرحوں پر قرضے فراہم کئے جائیں۔
آتشزنی کے اس واقعہ میں بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے تین سیاح‘ جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے‘ ہلاک ہوئے جبکہ ۸ کو بچالیا گیا ہے ۔