سرینگر//
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے قریبی رشتہ دار سرور مفتی نے ہفتے کے روز ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) میں پارٹی کے چیئر مین غلام نبی آزاد کی موجودگی میں شمولیت اختیار کی۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ سرور مفتی نے سرکاری ملازمت سے قبل از وقت مستعفی ہوکر ہفتے کے روز ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں ایک تقریب کے دوران ڈی پی اے پی میں شمولیت اختیار کی۔
سرور بطور انجینئر اپنی خدمات انجام دے رہے تھے اور انہیں ریٹائر ہونے میں ابھی۱۸سال باقی تھے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سرور مفتی سابق وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید کے کافی قریب تھے اور انہیں اپنے حلقے میں حامیوں کی بڑی تعداد ہے ۔
ادھر سیاسی ماہرین سرور مفتی کے ڈی پی اے پی میں شمولیت کو پی ڈٰ پی کے لئے ایک دھچکا سمجھ رہے ہیں۔